BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صحافی کی گمشدگی: تشویش

 مہرالدین مری
مہرالدین کو پولیس نےٹھٹہ سے گولارچی آتے ہوئے حراست میں لیا تھا
صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ یا آئی ایف جے نے پاکستان میں سندھی اخبار ’کاوش‘ کے صحافی مہرالدین مری کی گمشدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ مہرالدین مری کو ملک کے انٹیلیجنس اداروں نے نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر حراست میں لیا ہے۔

آئی ایف جے کے صدر کرسٹوفر وارن نے کہا کہ پاکستان میں حکام کے ہاتھوں صحافیوں کی گمشدگیوں کے حوالے سے ایک قابل تشویش رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

آئی ایف جے کے مطابق صحافیوں کی خاص طور پر ریاستی اداروں کے ہاتھوں گمشدگی بنیادی انسانی حقوق کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے جس پر حکومت کو سخت موقف اختیار کرنا چاہیے تاکہ اس قسم کی گمشدگیوں کا سدباب کیا جاسکے۔

آئی ایف جے نے پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے اس موقف کی تائید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائے۔

یہ واقعہ دو صحافیوں مکیش روپیٹا اور سنجیو کمار کی تین ماہ کی غیرقانونی حراست سے رہائی اور صحافی حیات اللہ کی لاش ملنے کے فوری بعد عمل میں آیا ہے۔

مہرالدین مری کی گمشدگی پر سندھ کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں اور ان مظاہروں میں سخت غم وغصے کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مہرالدین مری کو پولیس کی ایک بھاری نفری نے اس وقت حراست میں لے لیا تھا جب وہ ٹھٹہ سے گولارچی آرہے تھے۔

حکومت کی ناکامی
لاپتہ افراد کی تلاش،حکومت کی ناکامی
شاہی قلعہابتداء پنڈی کیس سے
پاکستان میں سیاسی گمشدگیوں کی تاریخ
مزید تین لاپتہ
اٹامک انرجی کے عتیق اور دو موٹر مکینک
اسی بارے میں
05 July, 2006 | منظر نامہ
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد