لاپتہ پاکستانیوں پر خصوصی پروگرام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں لاپتہ افراد کے بارے میں اسلام آباد سے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے خصوصی پروگرام کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ یہ پروگرام پاکستان کے وقت کے مطابق رات آٹھ بجے براہ راست ویب کاسٹ کیا جائے گا جبکہ ریڈیو کے سامعین یہ پروگرام سیربین میں سن سکیں گے۔ اس پروگرام میں شرکت کے لئے صوبہ بلوچستان سے تین متاثرہ خاندان پہلے ہی وفاقی دارالحکومت پہنچ چکے ہیں جبکہ باقی صوبوں سے لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کی آمد پیر کو متوقع ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے علاوہ وفاقی حکومت کے نمائندے، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی اور انسانی حقوق کمیشن کے ڈائریکٹر آئی اے رحمان بھی پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔ امریکی شہری صفدر سرکی کی اہلیہ امریکہ سے ٹیلی فون کے ذریعے براہ راست پروگرام میں شرکت کریں گی۔ یہ پروگرام برطانیہ کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر چار بجکر پانچ منٹ پر اور پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجکر پانچ منٹ پر ویب کاسٹ کیا جائے گا۔ بی بی سی اردو سروس کے سامعین یہ پروگرام سیربین میں سن سکیں گے۔ |
اسی بارے میں خواتین قیدیوں کی رہائی کا حکم02 July, 2006 | پاکستان ’انجینئر آئی ایس آئی کی تحویل میں‘01 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||