’انجینئر آئی ایس آئی کی تحویل میں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں لاپتہ افراد میں اٹامک انرجی کمیشن کا ایک انجنیئر اور راولپنڈی کے دو موٹر مکینک بھی شامل ہیں جن کے وکیل اکرام چودھری کا دعویٰ ہے کہ انہیں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے اٹھا لیا تھا اور کئی ماہ سے وہ غائب ہیں۔ سنیچر کو بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایبٹ آباد کے رہائشی عتیق الرحمٰن پاکستان اٹامک انرجی کمیشن میں انجنیئر ہیں اور انہیں دو برس قبل اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ چھٹی لے کر اپنی شادی کے لیئے گھر پہنچے تھے۔ وکیل کے مطابق راولپنڈی میں واقع ایک گھر پر چھاپ مارکر آئی ایس آئی نے چار افراد کو ڈیڑھ برس پہلے گرفتار کیا تھا جن میں تین بھائی اور ان کے والد شامل تھے۔ اکرام چودھری نے بتایا کہ خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے بعد میں دو افراد کو چھوڑ دیا لیکن تاحال دو بھائی اب بھی ان کی تحویل میں ہیں۔ ان کے مطابق دونوں پر الزام ہے کہ وہ شدت پسند طالبان کی گاڑیاں ٹھیک کرتے رہے ہیں۔ تاہم وکیل کا کہنا ہے کہ تاحال اٹامک انرجی کمیشن کے انجنیئر کے خلاف سرکاری طور پر کوئی الزامات عائد نہیں کیئے گئے۔ ان کے مطابق عتیق اور موٹر مکینک کی بازیابی کے لیئے انہوں نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں آئینی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں اور آئندہ ہفتے ان کی سماعت ہوگی۔ واضح رہے کہ عتیق الرحمٰن کی بازیابی کے لیئے دائر درخواست کی جب گزشتہ ماہ سماعت ہوئی تھی تو آئی ایس آئی نے عدالت میں عتیق الرحمٰن کی پراسرار حراست کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم ہائی کورٹ کے جج نے ان کے اس استدلال کو مسترد کرتے ہوئے آئی ایس آئی کے سربراہ اور سیکریٹری داخلہ سے اس بارے میں تفصیلی وضاحت طلب کی تھی۔ تاہم عتیق الرحمن کے والد کے وکیل اکرام چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کے موکل نے عدالت میں بیان حلفی داخل کیا ہے جس کے مطابق خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے اہلکار انہیں کہتے رہے ہیں کہ عتیق الرحمٰن خیریت سے اسلام آباد میں ہیں اور وہ جلد ہی رہا ہو جائیں گے۔ وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ عتیق الرحٰمن کے گھر والوں کو ایک مرتبہ یہاں تک کہا گیا کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی کی تیاریاں شروع کر دیں کیونکہ انھیں جلد ہی چھوڑ دیا جائے گا۔ | اسی بارے میں لاپتہ بلوچوں کی رہائی کے لیےمظاہرہ24 May, 2006 | پاکستان حیات اللہ کے قتل پر احتجاج17 June, 2006 | پاکستان وہ جو لاپتہ ہیں۔۔۔28 June, 2006 | Poll پراچہ کی رہائی کے لیئے درخواست28 June, 2006 | پاکستان وہ جو لاپتہ ہیں۔۔۔دوسرا حصہ30 June, 2006 | Poll پارس کی امریکہ سے اپیل 01 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||