BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 July, 2006, 07:46 GMT 12:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خواتین قیدیوں کی رہائی کا حکم

پرویز مشرف
حدود قوانین کافی عرصہ سے تنازعہ کا باعث ہیں
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ جیلوں میں قید ایسی خواتین جو سنگین جرائم میں ملوث نہیں ہیں اور تاحال ان کے مقدمات کا فیصلہ نہیں ہوا انہیں رہا کیا جائے۔

یہ ہدایت انہوں نے سنیچر کے روز راولپنڈی میں صدارتی کیمپ آفس میں حدود قوانین میں ترامیم کے بارے میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔


اجلاس میں وزیراعظم، حکمران مسلم لیگ کے صدر اور سیکریٹری جنرل، قانون، مذہبی امور، اطلاعات، خواتین کی ترقی اور دیگر محکموں کے وزراء کے علاوہ اٹارنی جنرل اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین بھی شریک ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چھوٹے چھوٹے مقدمات میں بیسیوں خواتین پاکستان کی مختلف جیلوں میں قید ہیں اور کئی برسوں سے ان کے مقدمات کا فیصلہ نہیں ہوا۔ ان کے مطابق صدر کی ہدایت پر درجنوں خواتین کی آئندہ دنوں میں رہائی کا امکان ہے۔

اجلاس کے بارے میں جاری کردہ سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ خواتین کے متعلق امور اور قوانین میں ترامیم کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔

بیان کے مطابق خواتین کی ترقی سے متعلق وزارت، خواتین کو با اختیار بنانے کے کمیشن ، وزارت قانون اور اسلامی نظریاتی کونسل نے متعدد قوانین میں ترامیم کے بارے میں علیحدہ علیحدہ سفارشات پیش کیں۔

صدر نے کہا کہ قوانین میں ترامیم اسلام کی دائمی تعلیمات اور انصاف کی فراہمی کے عالمی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کی جائیں۔

اجلاس میں شریک اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ایم خالد مسعود نے کارروائی کی تفصیل تو نہیں بتائی لیکن اتنا کہا کہ کونسل ستمبر تک حدود قوانین میں ترامیم کے بارے میں رہنما اصول وضع کردے گی اور اپنی سفارشات وزارت قانون کو بھیج دے گی۔

واضح رہے کہ سابق فوجی صدر ضیاء الحق نے متنازعہ حدود قوانین نافذ کیئے تھے۔ ان قوانین کو خواتین کے حقوق اور انسانی حقوق کی تنظیمیں سیاہ قوانین قرار دیتے ہوئے مسترد کرتی رہی ہیں اور ان میں عالمی قوانین سے مطابقت کے لیئے ترامیم کا مطالبہ بھی کرتی رہی ہیں۔

اس بارے میں کئی بار پارلیمان میں ترمیمی بل پیش بھی ہوئے لیکن وہ منظور نہیں ہوسکے۔ گزشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی چینل ’جیو ٹی وی‘ نے حدود قوانین پر تفصیلی بحث شروع کی تھی جس میں مختلف مسالک کے بیشتر علماء کا کہنا تھا کہ مروجہ حدود قوانین میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ترامیم کرکے انہیں بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

امن و امان خراب
سی ڈی، فلم، وی سی آر اور خواتین پر پابندی
خواتیناب دیگر شعبوں میں
خواتین کی فوج کے دیگرشعبوں تک رسائی
حدود قوانین کی شکار
اکثریت پنجاب سے، بلوچستان سے کوئی نہیں
اسلامی یا غیراسلامی
حدود قوانین پر نظریاتی کونسل کا اجلاس
اسی بارے میں
حدود قوانین پر فیصلہ مؤخر
28 March, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد