BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 06 July, 2006, 12:51 GMT 17:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پشاور میں صحافیوں کا احتجاج

پشاور میں صحافیوں کا احتجاج
بینر پر حکومت کے خلاف نعری لکھے ہوئے تھے
پشاور پریس کلب پر گزشتہ دنوں حکمراں مسلم لیگ (ق) کے حامیوں کی جانب سے مبینہ حملے کے خلاف صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور اور قبائلی علاقوں کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا۔

صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے جمعرات کو پشاور پریس کلب سے نکل کر شیر شاہ سوری روڈ پر احتجاجی مارچ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی صحافت پر پابندیاں نامنظور اور مسلم لیگ (ق) کی صوبائی قیادت کے خلاف نعرے درج تھے۔

اس مظاہرے کا انتظام خیبر یونین آف جرنلسٹس نے صحافیوں کی قومی سطح پر تنظیم فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی قومی سطح پر احتجاج کی کال پر کیا تھا۔ مظاہرے کی قیادت کے ایچ یو جے کے صدر انتخاب امیر نے کی۔

ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے صدر سیلاب محسود اور عورت فاونڈیشن کی رخشندہ ناز اور اخبار فروش یونین کے صدر جعفر شاہ نے بھی اس مظاہرے میں صحافیوں کا ساتھ دیا۔

 مسلم لیگ (ق) کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے گزشتہ دنوں پشاور پریس کلب میں ایک علیحدہ ہونے والے دھڑے یا فاروڈ بلاک کی اخباری کانفرنس کے موقعہ پر ہنگامہ اور مارپیٹ کی تھی۔ اس تصادم میں چار صحافی بھی زخمی ہوئے تھے

مظاہرین نے مسلم لیگ (ق) کی صوبائی قیادت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور پشاور پریس کلب پر حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

صحافیوں نے اس سے قبل ایک ہنگامی اجلاس میں یہ احتجاج مسلم لیگ کے صوبائی دفتر کے سامنے کرنے کے پروگرام کو ترک کر دیا۔

خیبر یونین آف جرنلسٹس نے آئندہ پیر کے روز صحافت پر پابندیوں کے عنوان سے خصوصی مذاکرے کا بھی اہتمام کیا ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے گزشتہ دنوں پشاور پریس کلب میں ایک علیحدہ ہونے والے دھڑے یا فاروڈ بلاک کی اخباری کانفرنس کے موقعہ پر ہنگامہ اور مارپیٹ کی تھی۔ اس تصادم میں چار صحافی بھی زخمی ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
صحافی حیات اللہ کا قتل
16 June, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد