’یہ صحافتی آزادی کا قتل ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس یعنی ’پی ایف یو جے، نے صحافی حیات اللہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک بھر میں پیر انیس جون کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ ’پی ایف یو جے‘ کے سیکریٹری جنرل مظہر عباس کا کہنا ہے کہ پیر کے روز تمام بڑے شہروں میں احتجاجی جلوس نکالے جائیں گے اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ صحافیوں کی دو بڑی عالمی تنظیموں ’آئی ایف جے، اور ’ سی پی جے، نے بھی صحافی حیات اللہ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے اور اسے اظہار رائے کی آزادی صلب کرنے کے برابر قرار دیا ہے۔ ’پی ایف یو جے، نے چھ ماہ قبل اغوا کر کے قتل کیے جانے والے صحافی حیات اللہ کی پراسرار ہلاکت کی ہائی کورٹ کے جج سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ صحافیوں کی تنظیم کے مرکزی رہنماؤں نے صحافی حیات اللہ کے قتل میں امریکی اور پاکستانی افواج کے ملوث ہونے کا شبہہ ظاہر کیا ہے۔ بیان کے مطابق حال ہی میں صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں کیمرا مین منیر سانگی کے قتل کے بعد حیات اللہ کا قتل پاکستان میں صحافتی آزادی کو قتل کرنے کے سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ ادھر اسلام آباد میں صحافیوں کی ملکی سطح کی تنظیم ’پی ایف یوجے، کے سابق صدر سی آر شمسی نے اعلان کیا ہے کہ سنیچر کے روز قومی اسمبلی کی پریس گیلری سے احتجاجی واک آؤٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حیات اللہ کے قتل نے جہاں حکومت کی جانب سے میڈیا کو آزادی دینے کے دعوے کی قلعی کھول دی ہے وہاں حکومت کے میڈیا دشمن چہرے سے بھی پردہ چاک کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے نیم خودمختار قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان کے صحافی حیات اللہ کو گزشتہ برس دسمبر میں نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا۔ صحافتی تنظیمیں ملک بھر میں ان کی رہائی کے لیے احتجاج کرتی رہیں لیکن حکومت یہ کہتی رہی کہ حیات اللہ ان کی تحویل میں نہیں۔ | اسی بارے میں پشاور:صحافی کی بازیابی کیلیےمظاہرہ18 February, 2006 | پاکستان پشاور: ’صحافیوں کوتحفظ دیں‘20 December, 2005 | پاکستان بی بی سی صحافی کےگھرکےباہردھماکہ 16 December, 2005 | پاکستان فاٹا میں صحافی کا اغواء05 December, 2005 | پاکستان صحافی: بغیر وارنٹ گرفتاری جائز16 May, 2005 | پاکستان اسلام آباد: صحافیوں کا بائیکاٹ19 April, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||