خیرپور میں حادثہ، تیرہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر خیرپور کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں تیرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں سے بارہ کا تعلق ایک ہی برداری سے ہے۔ خیرپور پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب بارہ بجے کے قریب قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ویگن اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ گیارہ افراد نے جائے حادثہ پر ہی دم توڑ دیا جبکہ زخمیوں کو خیرپور اور نواب شاہ کے ہسپتالوں میں پہنچایا گیا جہاں خیرپور ہسپتال میں سنیچر کو مزید دو افراد زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ پولیس کا کہنا ہے حادثے کا شکار ہونے والے لوگ برادری سطح پر ہونے والے ایک فیصلے میں شریک ہونے کے بعد واپس اپنےگاؤں جا رہے تھے کہ ان کی ویگن ٹرک سے ٹکرا گئی۔ | اسی بارے میں کوٹلی: تودہ گرنے سے چودہ ہلاک06 January, 2007 | پاکستان پنجاب: بس حادثہ، چودہ ہلاک30 December, 2006 | پاکستان آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک16 December, 2006 | پاکستان بس حادثہ میں بیس ہلاک08 December, 2006 | پاکستان سڑک حادثہ میں 12 افراد ہلاک26 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||