کوٹلی: تودہ گرنے سے چودہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایک ویگن اور ایک کار پہاڑی تودے کی زد میں آنے کے باعث حکام کے مطابق کم از کم چودہ افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو کوٹلی اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق جائے حادثہ سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور یہ نہیں معلوم کے دونوں گاڑیوں میں سوار افراد کی کل تعداد کتنی تھی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ حادثے کا شکار دونوں گاڑیاں جمعہ کو راولپنڈی سے کوٹلی آرہی تھیں کہ ہولاڑ کے مقام پر پہاڑی تودے کی زد میں آگئیں۔ حکام کے مطابق شدید سرد موسم کے باعث ملبہ ہٹانے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ | اسی بارے میں کشمیر: تیرہ سو خاندانوں کی منتقلی05 August, 2006 | پاکستان تودے کی زد میں آنے سے 5 ہلاک08 August, 2006 | پاکستان کوٹلی، 20 سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ05 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||