 | | | جمعہ کو گرنے والے تودے کے نیچے بیس سے زیادہ افراد دب گئے (فائل فوٹو) |
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے بتایا ہے کہ ایک پہاڑی تودے کے گرنے سے بیس سے پچیس افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ پہاڑی تودہ جمعہ کی دوپہر کشمیر کے جنوبی ضلع کوٹلی میں ہولاڑ کے مقام پر گرا۔ اس تودے کے نیچے ایک گاڑی اور ایک وین دب گئے ہیں اور پولیس کا اندازہ ہے کہ ان گاڑیوں میں بیس سے زائد مسافر سوار تھے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ گاڑیاں مکمل طور پر تودے کے نیچے دب گئی ہیں اور ان کو نکالنے کے لیے انہیں بھاری مشینری کی ضرورت ہے۔
|