آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے ایک گاؤں میں شادی کی تقریب میں آگ لگنے اور پھر بھگدڑ مچنے کے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھبیس ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حادثے میں تقریباً تیس افراد زخمی بھی ہوئے۔ زیادہ تر لوگ اس وقت زخمی ہوئے جب شامیانوں میں آگ لگنے کے بعد انہوں نے وہاں سے نکلنے کی کوشش کی جس دوران ملحقہ دیوار ان پر گر گئی۔ شادی کی تقریب ڈیرہ غازی خان سے پندرہ کلومیٹر دور گاؤں جھوک اترا میں ہو رہی تھی۔ لاہور سے ہمارے نامہ نگار علی سلمان کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے ڈی آئی جی پولیس مبارک اطہر نے ہلاکتوں کی تعداد چھبیس ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے واقعہ کو اتفاقی حادثہ قرار دیا ہے۔ انہوں نہ کہا کہ پولیس نے اس واقعہ کے حوالے سے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا، البتہ یہ تحقیق ضرور کی جائے گی کہ حادثہ پیش کیسے آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں دلہن سمیت زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ موقع کا معائنہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے مطابق آگ اس شامیانے میں لگی جہاں شادی میں شریک خواتین دلہن فضہ کے گرد اکھٹی تھیں۔ ان کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ آگ بجلی کے تاروں میں سپارکنگ کی وجہ سے لگی۔ زخمیوں کو کوٹ چھٹہ اور ڈیرہ غازی خان کے ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں بس حادثہ میں بیس ہلاک08 December, 2006 | پاکستان محفلِ میلاد میں بھگدڑ، 29 ہلاک09 April, 2006 | پاکستان کراچی: بھگدڑ کی تحقیقات کا حکم10 April, 2006 | پاکستان مسافروں کیلیے بجلی قیامت بن گئی30 August, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||