پنجاب: بس حادثہ، چودہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وہاڑی کے قریب ایک مسافر بس کے آئل ٹینکر سے ٹکرانے سے چودہ افراد ہلاک جبکہ آٹھ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ بورے والا پولیس کے مطابق سنیچر کی صبح فجر کے وقت لاہور سے جانے والی ایک مسافر بس بورے والا قصبہ سے آٹھ کلومیٹر دور شاہراہ پر موڑ کاٹتے ہوئے ڈیزل سے بھرے ٹینکر سے ٹکرا کر سڑک سے اتر گئی۔ بس میں پینتالیس مسافر سوار تھے جو عید منانے کے لیے لاہور سے بورے والا جارہے تھے۔ تصادم کے نتیجہ میں چار بچوں سمیت چودہ مسافر ہلاک ہوگئے۔ آٹھ شدید زخمی مسافروں کو بورے والا کے مقامی سرکاری ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کو آگ نہیں لگی اور اس سے ڈیزل نکال لیا گیا ہے۔ بس اور آئل ٹینکر دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کے بعد ان کی میتیں ان کے ورثاء کو بھیج دی گئی ہیں۔ حادثہ میں مرنے والے افراد کا تعلق بورے والا، کڑوڑ پکا، حاصل پور اور وہاڑی کے قریبی گاؤں سے تھا۔ پاکستان میں ہر سال پانچ ہزار سے زیادہ افراد ٹریفک حادثوں میں ہلاک ہوتے ہیں۔ دو سال پہلے کیے گئے ایک سروے کے مطابق نو برسوں میں ملک میں پینتالیس ہزار افراد ٹریفک حادثوں میں ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں بس حادثہ، تیرہ ہلاک، بائیس زخمی14 May, 2006 | پاکستان ٹھٹہ کے قریب بس حادثہ، نو ہلاک21 September, 2006 | پاکستان بس وین تصادم، آٹھ افراد ہلاک23 September, 2006 | پاکستان شکارپور: بس حادثہ، نو افراد ہلاک22 October, 2006 | پاکستان زائرین کی بس الٹ گئی: 12 ہلاک 26 October, 2006 | پاکستان بس حادثہ میں بیس ہلاک08 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||