مالا کنڈ گاڑی حادثہ بارہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے زیرانتظام قبائلی علاقہ مالا کنڈ ڈویژن میں ایک ویگن گہری کھائی میں گرنے سے بارہ افراد جان بحق اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مالاکنڈ لیویز کے مطابق یہ واقعہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب اس وقت پیش آیا جب پشاور سے چترال جانے والی ایک ویگن مالاکنڈ خاص کے پہاڑوں میں ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کئی سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں بارہ مسافر موقع پر جان بحق ہوگئے۔ حادثہ میں سات مسافر زخمی ہوئے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔گاڑی میں ڈرائیور سمیت انیس مسافر سوار تھے۔ موقع پر موجود مقامی صحافی سید زمان نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ نے ہلاک شدگان کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوراٹرز ہسپتال بڈخیلہ منتقل کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ کے پہاڑی علاقے میں گزشتہ کئی ماہ سے سڑک زیر تعمیر ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے ہیں جس میں ان کے مطابق اب تک درجنوں افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔ | اسی بارے میں شکارپور: بس حادثہ، نو افراد ہلاک22 October, 2006 | پاکستان سڑک حادثہ میں 12 افراد ہلاک26 November, 2006 | پاکستان ٹھٹہ کے قریب بس حادثہ، نو ہلاک21 September, 2006 | پاکستان بس حادثہ میں بیس ہلاک08 December, 2006 | پاکستان پنجاب: بس حادثہ، چودہ ہلاک30 December, 2006 | پاکستان کوٹلی حادثہ: ایک اور مسافر چل بسا06 January, 2007 | پاکستان راجن پور: حادثے میں گیارہ ہلاک22 January, 2007 | پاکستان خیرپور میں حادثہ، تیرہ ہلاک24 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||