آپریشن کے بعد سرحد میں فوج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ٹانک میں فوج کی ایک بریگیڈ کو تعینات کیا جا رہا ہے اور اس کے علاوہ پانچ سو افراد پر مشتمل خیبر رائفل کا ایک ونگ بھی وہاں پہنچ گیا ہے۔ ادھرصوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ لال مسجد آپریشن کے بعد ممکنہ ردعمل سے نمٹنے کے لیے اس کی درخواست پر ٹانک اور سوات کے علاوہ دیگر جنوبی اضلاع میں بھی فوج کے اضافی دستوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ٹانک پولیس کے سربراہ ممتاز زرین نے بی بی سی کو بتایا کہ پنجاب رجمنٹ کی ایک بریگیڈ ٹانک پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔ان کے مطابق یہ عمل چند دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان فوجیوں کو ٹانک کے مختلف علاقوں ٹانک شہر، منزائی، کوڑ قلعہ، اور مرتضیٰ میں تعینات کرنے کا منصوبہ ہے۔ پولیس سربراہ نے کہا کہ ایک بریگیڈ میں چار ہزار جوان ہوں گے اور اس کے علاوہ علاقے میں خیبر رائفل کے پانچ سو لوگ بھی تعنیات کیے گیے ہیں جو فوج کے ساتھ ساتھ کام کریں گے۔ ممتاز زرین کے مطابق حال ہی میں ضلع ٹانک سے محسود، برکی اور بھٹنی قبائل سے تعلق رکھنے والے چھ سو جوانوں کی بھرتی کی گئی ہیں جن میں تین سو سکاؤٹس فورس اور تین سو ملیشیا میں رکھے گئے ہیں۔ان کے مطابق ان چھ سو اہلکاروں کو چھ مہینے کی ٹریننگ دی جائے گی اور پھر انہیں ٹانک، منزائی، کوڑ قلعہ اور مرتضیٰ میں تعینات کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال فوج کو چھ مہینے کے لیے ٹانک میں تعینات کیا جائے گا اور بعد میں نئے بھرتی ہونے والے اہلکار اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ ٹانک میں فوج کو ایک ایسے موقع پر تعینات کیا گیا ہے جب نہ صرف ٹانک بلکہ ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت اور بنوں میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور ٹانک سے متصل قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان میں بھی حالات ایک بار پھر خراب ہوتے دِکھائی دے رہے ہیں۔ امن معاہدہ صرف زبانی معاہدہ ہو کر رہ گیا ہے اور اس کے نکات کی خلاف ورزی ہو چکی ہے۔ تاہم حکومت اور مقامی طالبان ایک دوسرے پر امن معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات لگاتے رہتے ہیں۔ دیگرجنوبی اضلاع میں بھی تعیناتی
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں سے متصل صوبہ سرحد کے جنوبی اضلاع میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران مبینہ شرپسند وں کی جانب سے خودکش حملوں کے علاوہ سی ڈی فلموں کی دکانوں کو تواتر کے ساتھ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ان کے بقول ان علاقوں میں جہادی کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے جسکی روک تھام کے لیے صوبہ سرحد کے وزیراعلیٰ نے قومی سلامتی کونسل کے گزشتہ اجلاس میں کچھ تجاویز پیش کی تھیں جنہیں مرکزی حکومت نے منظور کر تے ہوئے ان پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ آصف اقبال داؤد زئی کا مزید کہنا تھا کہ ’مرکزی حکومت نے وزیراعلیٰ اکرم خان درانی کے مطالبے پر صوبہ سرحد میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے چار ارب بیس کروڑ روپے کا ایک مجموعی پیکیج دیا ہے ۔‘ ان کے مطابق صوبائی حکومت کے مطالبے کے تحت مرکزی حکومت کی جانب سے لیے گئے اقدامات میں پولیس فورس کی تعداد بڑھانا اور انہیں چھ ہزار بندوقیں فراہم کرنا، صوبہ سرحد کے دیگر صوبوں میں تعینات پولیس کانسٹبلری کی چھیالیس پلاٹونوں کو واپس صوبے کے حوالے کرنا اور صوبائی حکومت کی درخواست پر فوج کو حرکت میں لانا شامل ہیں۔ صوبہ سرحد کے جنوبی اضلاع اور سوات میں فوج کی بڑی تعداد میں تعیناتی سے متعلق وہاں پر فوجی آپریشن شروع کرنے کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ’صوبائی حکومت جب لال مسجد کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوششوں میں عملاً شامل رہی ہے تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم اپنے ہی صوبے کے اندر فوجی آپریشن شروع کریں۔، ان کے بقول قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے مطابق صوبے بھر میں نچلی سطح پر امن کمیٹیوں کے بنانے کی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں ضلع سوات میں ایک امن جرگہ پہلے ہی سے تشکیل پایا گیا ہے جو مقامی دینی عالم مولانا فضل اللہ کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور اگر مولانا فضل اللہ نے معاہدے سے انحراف کرنے کی کوشش ہے تو بقول ان کے حکومت کسی دوسرے آپشن پر غور کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران صوبہ سرحد کے جنوبی اضلاع ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور لکی مروت میں تقریباً بارہ ہزار مزید فوجیوں کو تعینات کیا گیا۔ واضح رہے کہ ماضی میں صوبہ سرحد کی حکومت یہ شکایت کرتی تھی کہ صوبے میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں مرکزی حکومت اسے کوئی بھی تعاون فراہم نہیں کررہی ہے تاہم اب ایسا معلوم ہورہا ہے کہ صوبے میں طالبانائزیشن سے نمٹنے کے لیے صوبائی اور مرکزی حکومتیں مشترکہ طور پر اقدامات کرنے پر متفق ہوگئی ہیں۔ | اسی بارے میں ٹانک: گھر گھر تلاشی ہو گی30 March, 2007 | پاکستان ٹانک: کرفیو نافذ، فوج طلب17 May, 2007 | پاکستان ٹانک:حکومت اور طالبان کا اکھاڑا06 June, 2007 | پاکستان ٹانک:کہاں غائب ہو رہے ہیں طلباء؟13 June, 2007 | پاکستان عاشورہ: فوج اور فرنٹیئر کور تعینات29 January, 2007 | پاکستان ازبک جنگجوؤں کے خلاف فوج تعینات07 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||