BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 July, 2007, 15:28 GMT 20:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوات کار بم دھماکہ، پانچ ہلاک

کار بم
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں اطلاعات کے مطابق ایک مبینہ خود کش کار بم حملے میں تین پولیس اہلکار اور دو حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں۔

سوات کے ضلعی رابطہ افسر سید محمد جاوید نے بتایا کہ واقعہ جمعرات کی شام چار بجے مینگورہ بائی پاس پر کولا ڈیرو پل پر پیش آیا ہے ۔ان کے بقول پولیس سڑک ہونے والے ٹریفک جام کو کھولنے کی کو شش کر رہی تھی کہ ایک گاڑی میں زور دار بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار اور گاڑی میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلعی رابطہ افسر کے مطابق کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، تاہم ان کی تعداد کا اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ ایک خود کش حملہ تھا۔

ایک پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ سفید رنگ کی ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لینے کی کوشش کی گئی تو ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس میں تین پولیس اہلکار اسلام گل، تاج ملک اور ریاض مو قع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ گاڑی سے پندرہ میٹر دور ہونے کی وجہ سے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

مقامی صحافی نیاز احمد خان نے جائے وقوعہ سے بتایا کہ تقریباً بیس گاڑیوں پر مشتمل ایک فوجی قافلے کے گزر جانے کے بعد یہ دھماکہ پیش آیا ہے۔ان کے بقول عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا۔

دھماکے میں استعمال ہونے والی کار کا صرف انجن ہی سلامت رہ گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے کی وجہ سےکولا ڈیرو پل میں ایک بہت بڑا سوراخ بھی ہو گیا ہے۔

اسی بارے میں
لال مسجد کے حق میں مظاہرے
03 July, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد