سوات: ’تبلیغی ریڈیو چلتا رہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے شمالی ضلع سوات میں حکومت نے ایک تحریری معاہدے کے تحت کالعدم تنظیم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کے داماد اور مقامی عالم دین مولانا فضل اللہ کو ایف ایم ریڈیو سٹیشن چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم معاہدے کی رو سے اس ایف ایم سٹیشن سے خواتین کی تعلیم اور بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کی مخالفت نہیں کی جائیگی۔ معاہدے پر دستخط سوات کی مقامی انتظامیہ، اراکین پارلمینٹ، مولانا فضل اللہ اور ان کے حامیوں کے مابین تین دن سے جاری طویل مذاکرات کی کامیابی کے بعد منگل کو مولانا فضل اللہ کے ہیڈکوارٹرز مام ڈھیری کبل میں کیے گئے۔ معاہدے کے مطابق مولانا فضل اللہ کو پیمرا آرڈنینس کے صوبہ کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (پاٹا) میں نفاذ تک ایف ایم سٹیشن چلانے کی اجازت ہوگی اور اس کے ذریعے صرف درس و تدریس کی جائے گی۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل اللہ اور ان کی ساتھیوں کے خلاف قائم مقدمات کا قانونی حل جلد ازجلد تلاش کرلیا جائے گا۔ مام ڈھیری اور ملحقہ علاقوں میں کسی بھی مشکوک شخص کی آمد اور سرگرمیوں پر پولیس کارروائی میں مولانا فضل اللہ اور ان کی حامی مداخلت نہیں کرینگے جبکہ سرکاری اہلکار ان کے علاقے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں رخنہ اندازی نہیں کرینگے۔ معاہدے کے تحت مولانا فضل اللہ کے کارکنان اسلحہ کی نمائش نہیں کرینگے اور مام ڈھیری اور قریبی علاقوں میں پولیس، محکمہ ہیلتھ اور محکمہ ایجوکیشن کے کاموں میں مداخلت نہیں کرینگے۔ واضح رہے کہ مولانا فضل اللہ کچھ سال سے مینگورہ کے قریبی علاقے کبل میں ایک غیر قانونی ایف ایم ریڈیو چینل چلا رہے تھے جو مقامی لوگوں میں کافی مقبول بتایا جاتا ہے۔ چند ماہ قبل مولانا فضل اللہ نےاس چینل سے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے اور خواتین کی تعلیم کی مخالفت کی جس پر حکومت نے چینل بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ | اسی بارے میں 87 غیر قانونی ریڈیو سٹیشن بند24 May, 2006 | پاکستان زلزلہ امداد بذریعہ ایف ایم ریڈیو09 December, 2005 | پاکستان ٹی وی، ریڈیو چینلز مالکان کی تنظیم 24 September, 2005 | پاکستان سیٹلائیٹ ریڈیو: تعلیم یا جاسوسی 15 March, 2005 | پاکستان وانا میں دھماکہ: ریڈیو سٹیشن بند27 July, 2004 | پاکستان مستری مارکہ ریڈیو سٹیشن 04 March, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||