ٹی وی، ریڈیو چینلز مالکان کی تنظیم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کےالیکٹرونک میڈیا نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے نام سے ایک تنظیم قائم کرلی ہے۔ جوالیکٹرونک میڈیا کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے کام کرے گی۔ یہ ادارہ اخباری مالکان کی تنظیم آل پاکستان نیوز پیپرز ایسوسی ایشن کی طرز پر کام کرے گا۔ ٹی وی چینلز کےمالکان کا ایک اجلاس میں مختلف نجی ٹی وی اور ریڈیو چینلز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایاگیا اور ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ یہ تنظیم براڈ کاسٹ میڈیا کی بہتری کے لیے کام کرنے کے ساتھ ساتھ اسے درپیش مسائل حل کرنے کی کوشش کرے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا بحرانی صورت حال سےگذر رہا ہے۔ جس کے لیے مختلف اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اعلامیہ کے مطابق نجی شعبے میں گزشتہ چند برسوں سے ایف ایم ریڈیو اور سٹلائٹ براڈ کاسٹنگ کا بڑھتا ہوا رجحان اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ مستقبل قریب میں یہ شعبہ تیزی کے ساتھ ترقی کرے گا۔ شرکاء نے کیبل آپریٹرز کےغیر قانونی ٹی وی چینلز چلانے اور اشتہارات دکھانے کی مخالفت کی اور کہا کہ اس سلسلے میں براڈ کاسٹرز کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ ایسوسی ایشن کے مقاصد کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اشتہاری ایجنسیوں، اور پراڈکشن ہاؤسز کے ساتھ تجارتی تعلقات، ایکریڈشن کے لیے قوائد کی تشکیل، حکومت، اشتہاری اداروں اور مشتہرین سے بقایاجات کی وصولی کے معاملات، الیکٹرانک میڈیا کی ترقی کے لیے ڈیوٹیز اور ٹیکسوں میں مراعات حاصل کرنا، غیر ملکی براڈ کاسٹروں کو باہمی تعاون کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ٹی وی چینل آنے کے بعد تمام مالکان پہلی مرتبہ ایک ساتھ بیٹھے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||