BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنگ گروپ اور جیو کے دفتر پر حملہ
جنگ گروپ
’ یہ حملہ اسرائیلی وزیرِاعظم کے انٹرویو کی دی نیوز میں اخبار میں اشاعت کا ردعمل ہو سکتا ہے‘
جمعے کو رات گئے کراچی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی نیوز چینل جیو اور کثیر الاشاعت اخبارات جنگ اور دی نیوز کے دفتر پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی ہے۔

یہ ٹی وی چینل اور اخبارات جنگ گروپ کی ملکیت ہیں اور ان کے دفاتر آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ہیں۔

’جیو‘ کے ڈائریکٹر نیوز اظہر عباس نے بی بی سی کو بتایا کہ حملہ آور پینتیس کے قریب تھے اور انہوں نے عمارت میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور استقبالیہ کو آگ لگا دی۔حملہ آوروں نے دفتر کے باہر موجود صحافیوں اور عملے کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا اور ان کے شیشے توڑ دیے۔

مزاحمت کرنے پر حملہ آوروں نے سکیورٹی گارڈز کو دھکے دیے اور عملے کو زدوکوب بھی کیا۔ اس موقع پر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور اللہ اکبر کے نعرے لگا رہے تھے۔ جائے واردات کے نزدیک پولیس کی ایک موبائل بھی موجود تھی مگر اس کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔

حملے کی وجہ تو معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن ’جیو‘ کے ڈائریکٹر نیوز اظہر عباس کا کہنا تھا کہ یہ حملہ اسرائیلی وزیرِاعظم کے انٹرویو کی دی نیوز میں اخبار میں اشاعت کا ردعمل ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ ’جیو ٹی وی‘ نے بھی اس انٹرویو کو اپنی نشریات میں اہم جگہ دی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد