اخبارات کو ٹی وی چینل کی اجـازت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان حکومت نے اخباری صنعت سے وابستہ سرمایہ کاروں کو بھی سیٹلائیٹ ٹی وی چینل کے لائسنس جاری کرنے کی اصولی طور پر منطوری دے دی ہے۔ اخباری ملکان کو ٹی چینل قائم کرنے کے لائسنس پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس میں پارلیمان سے ترمیم کئے جانے کے بعد جاری کئےجائیں گے۔ متعلقہ آرڈیننس میں ترمیم کرنے کا فیصلہ وفاقی وزیر اطلاعات شیخ رشید کی صدارت میں پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے بعد بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو وفاقی وزیر نے بتایا کہ پہلے اخباری مالکان کو ٹی وی لائسنس جاری کرنے پر پابندی تھی جو اب ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سولہ ایسے درخواست گذار ہیں جو اخباری صنعت سے وابستہ ہیں اور ٹی وی چینل بھی قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔ وزیر نے بتایا کہ حکومت نے سترہ اپریل کو بارہ نئے سیٹلائٹ ٹی وی چینل قائم کرنے کی اجازت دے دی تھی جس سے کل جاری کردہ لائسنس کی تعداد بیس ہوگئی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نے پچپن ایف ایم ریڈیو سٹیشن جبکہ بارہ سو سے زائد کیبل ٹی وی کے لائسنس بھی جاری کر رکھے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کہ کوئی غیر ملکی میڈیا کمپنی اگر پاکستان میں ریڈیو یا ٹی وی چینل شروع کرنا چاہے تو اسے ملک کے اندر کمپنی بنانا ہوگی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس، میں ترمیم کی جائے گی اور اس ضمن میں ترمیمی بل پارلیمان کے آئندہ اجلاس میں پیش کردیا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||