87 غیر قانونی ریڈیو سٹیشن بند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد میں غیرقانونی ایف ایم ریڈیو سٹیشن کے بڑھتے ہوئے رجحان کی روک تھام کے لیئے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے اب تک 87 سٹیشن بند کر دیئے ہیں۔ یہ بات پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی یعنی پیمرا کے اسلام آباد میں ایک ترجمان محمد سلیم نے بی بی سی کو بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں یہ سٹیشن مقامی پولیس کی مدد سے گزشتہ تین ماہ کے دوران بند کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی سٹیشنوں کے خلاف یہ کارروائی ایک مسلسل جاری عمل ہے اور انہیں جب بھی کہیں سے شکایت ملتی ہے وہ اس پر کارروائی کرتے ہیں۔ حکام کے مطابق صوبے میں یہ سٹیشن اکثر مساجد یا مدارس میں قائم کیے گئے ہیں جنہیں مقامی علماء دین کی تبلیغ کے لیئے استعمال کرتے ہیں۔ کئی مقامات پر ان تقاریر سے مقامی آبادی میں کشیدگی بھی پیدا ہوئی ہے۔ اس قسم کا سٹیشن چند ہزار روپے میں با آسانی قائم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیئے کوئی زیادہ تکنیکی مہارت بھی درکار نہیں ہوتی۔ صوبہ سرحد کے علاوہ ایک اندازے کے مطابق ملحق قبائلی علاقوں میں بھی غیرقانونی ایف ایم سٹیشن کا مسئلہ سر اٹھائے ہوئے ہے تاہم پیمرا کا موقف ہے کہ ان یہ علاقہ ان کے دائرے اختیار سے باہر ہے۔ قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں گزشتہ دنوں دو افراد کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف غیرقانونی ایف ایم سیٹشن پر الفاظ کی جنگ نے خونریز لڑائی کی شکل اختیار کر لی تھی جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پیمرا حکام کے مطابق غیرقانونی ایف ایم سٹیشن کا مسئلہ ملک کے صرف ان ہی علاقوں میں سامنے آیا ہے۔ بند کیے جانے والے ستاسی سٹیشنوں کا تعلق صوبہ سرحد کے چارسدہ، صوابی، نوشہرہ اور دیر جیسے اضلاع سے ہے۔ |
اسی بارے میں پیمرا کو غور کرنے کی ہدایت14 April, 2005 | پاکستان وزیرستان: ایف ایم سٹیشن تباہ20 March, 2006 | پاکستان نو نئے ایف ایم ریڈیو سٹیشن19 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||