تربت فائرنگ: ایک کرنل زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے علاقے تربت میں مند کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹیئر کور کے ایک کرنل کے زخمی ہونے جبکہ دو مزاحمت کاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس حکام نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے جبکہ ایف سی کے حکام اس کی تصدیق نہیں کر رہے۔ تربت کے پولیس افسر عمران محمود نے بتایا ہے کہ فرنٹیئر کور کے اہلکار مند سے چند کلومیٹر دور سرچ آپریش کر رہے تھے کہ اس دوران مسلح مزاحمت کاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں فرنٹیئر کور کے ایک لیفٹیننٹ کرنل کےکندھے میں گولی لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح مزاحمت کاروں کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے پانچ اہلکار زحمی ہوئے ہیں اور دو مزاحمت کار ہلاک ہو ئے ہیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اس بارے میں فرنٹیئر کور کے بریگیڈیئر فرقان سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس واقعہ کی تصدیق نہیں کی اور کہا کہ ایف سی کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے اور صحیح سلامت واپس آ گئے ہیں۔ انہوں نے ٹیلیفون پر بتایا کہ جس لیفٹیننٹ کرنل کا ذکر ہے وہ ان کے ساتھ موجود ہیں اور صحیح سلامت ہیں۔ اس بارے میں مند اور تربت میں صحافیوں سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ جس مقام پر کارروائی کی گئی ہے وہ پاک ایران سرحد کے قریب واقع ہے اور اطلاعات کے مطابق دو مزاحمت کاروں کی لاشیں مند میں ایف سی کے کیمپ لائی گئی ہیں جبکہ ایف سی کے زخمی اہلکاروں کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔ صحافیوں نے بتایا کہ تربت مند روڈ پر ایف سی کی اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے اور آنے جانے والی گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے | اسی بارے میں تُربت کی درگت23 July, 2007 | پاکستان تربت: سکیورٹی آپریشن، 14گرفتار14 March, 2007 | پاکستان مکران: FC اہلکار سمیت 5 ہلاک12 April, 2007 | پاکستان لال مسجد آپریشن کے بعد حملے15 July, 2007 | پاکستان کوئٹہ دھماکے میں بچہ زخمی18 May, 2007 | پاکستان لاپتہ افراد کیس، سماعت ملتوی04 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||