کوئٹہ دھماکے میں بچہ زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس کے دفتر کے قریب دھماکے سے ایک بچہ زخمی ہوا ہے جبکہ مکران ڈویژن کے شہر تربت سے بھی ایک دھماکے کی اطلاع ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ رحمت اللہ نیازی نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے آئی جی آفس کے قریب کتابوں کے دکان کے سامنے سائیکل کھڑی کی جس پر دھماکہ خیز مواد نصب تھا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے سے ایک بچے کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور قریب کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ نہیں تھی اس لیے نقصان زیادہ نہیں ہوا۔ یاد رہے گزشتہ سال دو نومبر کو آئی جی آفس کے سامنے ایک پِک اپ میں دھماکے سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد آئی جی آفس کے قریب حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے تھے۔ ادھر مکران ڈویژن کے شہر تربت میں دھماکہ ہوا ہے لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ | اسی بارے میں مچھ بلوچستان میں ایک اہلکار ہلاک04 April, 2007 | پاکستان بلوچستان: کم از کم چار اہلکار ہلاک09 April, 2007 | پاکستان بارودی سرنگ، تین افراد ہلاک13 April, 2007 | پاکستان کوہلو: صوبیدار میجر اور پانچ زخمی06 May, 2007 | پاکستان ایک مزدور ہلاک ایک زخمی07 May, 2007 | پاکستان بلوچستان میں ’فضائی کارروائی‘28 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||