کوہلو: صوبیدار میجر اور پانچ زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوہلو کے علاقہ تراتانی میں نا معلوم مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر حملہ کیا ہے جس میں ایک صوبیدار میجر سمیت چھ اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ کوہلو سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ تراتانی میں سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر مسلح قبائلیوں نے بھاری اسلحے سے حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں ایک صوبیدار میجر سمیت چھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثناء اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے بیبرگ بلوچ نامی شخص نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں فورسز کا نقصان کہیں زیادہ ہوا ہے۔ بیبرگ بلوچ کا کہنا تھا کہ اس حملے کے بعد تراتانی میں قائم فورسز کی چوکی خالی کر دی گئی ہے۔ سرکاری سطح پر اس حملے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ بلوچستان حکومت کے وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی اور صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی سے بارہا کوشش کے باوجود رابطہ نہیں ہوسکا۔ | اسی بارے میں کوہلو دھماکے: ہیلی کاپٹروں کی پروازیں30 June, 2006 | پاکستان کوہلو دھماکہ: دو ہلاک، بیس زخمی10 April, 2006 | پاکستان کوہلو میں دھماکہ 1 ہلاک 13 زخمی23 March, 2006 | پاکستان فوجی کارروائی، وفد کوہلو روانہ26 December, 2005 | پاکستان کوہلو میں مزید حملوں کی اطلاعات 21 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||