کوہلو میں دھماکہ 1 ہلاک 13 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر کوہلو کے بازار میں ایک دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں دو فرنٹیئر کور کے اہلکار شامل ہیں۔ یہ دھماکہ ایک پبلک کال آفس (پی سی او) میں صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب ہوا ہے جس میں پی سی او کا مالک بہادر ہلاک ہوگیا ہے جبکہ ایف سی کے دو اہلکاروں سمیت تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کوہلو کے ناظم علی گل مری نے کہا ہے کہ تین شدید زخمیوں کو ڈیرہ غازی خان بھیج دیا گیا ہے جبکہ باقی افراد کو کوہلومیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ علی گل مری اور نائب ناظم نصیب اللہ مری نے بی بی سی کوبتایا ہے کہ یہ دہشت گردی کی واردات ہے اور وہ اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس طرح عام شہریوں کو نشانہ بنانا غیر انسانی فعل ہے۔ علی گل مری کچھ عرصہ کوہلو سے دور رہے ہیں خصوصاً ان دنوں میں جب کوہلو میں مبینہ فوجی کارروائی شروع کی گئی تھی لیکن اب انہوں نے کہا ہے کہ وہ کوہلو پہنچ گئے ہیں اور ضلعی حکومت کا اجلاس عنقریب طلب کیا جائے گا۔ علی گل کے بھائی گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہیں۔ علی گل نے بتایا ہے کہ ان کے بھائی ایلیمنٹری کالج قلات کے پرنسپل ہیں۔ | اسی بارے میں کوئٹہ میں حزب اختلاف کا مظاہرہ16 March, 2006 | پاکستان ’معاملات مذاکرات سے طے کیے جائیں‘17 March, 2006 | پاکستان ’حکومت بلوچ مطالبات مان لے‘19 March, 2006 | پاکستان کوئٹہ میں گیس پائپ لائن دھماکہ20 March, 2006 | پاکستان بلوچستان: دھماکے، تین بچے زخمی22 March, 2006 | پاکستان عرس دھماکہ: دو کو سزائے موت22 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||