عرس دھماکہ: دو کو سزائے موت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو مختلف واقعات میں ملوث دو افراد کو سزائے موت اور پانچ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ دونوں واقعات فتح پور کندھاوا اور اوستہ محمد میں گزشتہ سال پیش آئے تھے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اسماعیل بلوچ نے آج اوستہ محمد کے واقعہ میں ملوث دو افراد کو سزائے موت سنائی ہے جبکہ تین کو ثبوت نہ ہونے کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ گزشتہ سال اوستہ محمد کی مسجد سے دونوں افراد کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ بم بنا رہے تھے۔ ان دونوں افراد نے بعد میں فتح پور گندھاوا میں ایک عرس کے موقع پر دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ گندھاوا میں گزشتہ سال مارچ میں سائیں چیزل شاہ کے عرس کے موقع پر اس وقت دھماکہ ہوا تھا جب عرس کے موقع پر رات کو لنگر تقسیم ہو رہا تھا۔ اس دھماکے میں لگ بھگ سینتالیس افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فتح پور گندھاوا میں بم دھماکے میں ملوث پانچ افراد کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ تین ملزمان کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ عمر قید پانے والے پانچ افراد میں عبدالحلیم اور محمد اسلم بھی شامل ہیں جنہیں اوستہ محمد کی مسجد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں مسجد میں دھماکہ، چار گرفتار21 March, 2005 | پاکستان درگاہ بم دھماکے کے ملزمان گرفتار16 April, 2005 | پاکستان بلوچستان درگاہ دھماکا، 49 ہلاک 20 March, 2005 | پاکستان بلوچستان دھماکے، 30 ہلاک20 March, 2005 | پاکستان بلوچستان دھماکے، چوبیس ہلاک19 March, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||