کوہلو دھماکے: ہیلی کاپٹروں کی پروازیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے علاقے کوہلو میں دو دھماکے ہوئے ہیں جن میں لیویز کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی اور سوئی سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ کوئی آٹھ گن شپ ہیلی کاپٹر صبح سے پروازیں کر رہے ہیں۔ کوہلو کے انتظامی افسر کمیل علی نے بتایا ہے کہ پہلا دھماکہ ایک ناکارہ ڈوزر کے نیچے ہوا ہے جس کے لیے لیویز کے دو اہلکار اس طرف جا رہے تھے کہ اچانک دوسرا دھماکہ ہوا جس سے ایک اہلکار کی ٹانگ اڑ گئی اور دوسرے اہلکار کی آنکھیں ضائع ہو گئیں۔ اس کے علاوہ ادھر سوئی سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ جمعہ کی صبح سے کوئی آٹھ ہیلی کاپٹر ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے مختلف علاقوں پر پروازیں کر رہے تھے۔ شام تک واضح نہیں ہو سکا کہ ان پروازوں کے مقاصد کیا تھے تاہم مقامی لوگوں نے کہا کہ یہ ہیلی کاپٹر ٹوبہ کے علاقے کی طرف جا رہے تھے۔ ٹوبہ ڈیرہ بگٹی کا ایک دیہات ہے۔ سرکاری سطح پر اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ ادھر جمعرات کی شب کوہلو کے علاقے چھبی کچھ میں فرنٹیئر کور کے اہلکاروں اور مسلح قبائلیوں کے مابین جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں ہلاکتوں کے حوالے سے متضاد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان کہنے والے آزاد بلوچ نے ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ انہوں نے ایف سی کی چوکی پر حملہ کیا ہے جس میں چھ اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔ دوسری جانب ایف سی کے حکام نے کہا ہے کہ ایف سی کی جوابی کارروائی سے تین حملہ آور ہلاک اور کم سے کم دو حملہ آور زخمی ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں کوئٹہ کے بعد کوہلومیں راکٹ27 May, 2006 | پاکستان پائپ لائن میں دھماکوں سے خسارہ03 June, 2006 | پاکستان اکبر بگٹی پر قتل کا مقدمہ14 May, 2006 | پاکستان کوئٹہ دھماکے: 10 افراد گرفتار12 May, 2006 | پاکستان کوہلو دھماکہ: دو ہلاک، بیس زخمی10 April, 2006 | پاکستان بلوچ دھماکے: فوجی سمیت سات ہلاک02 April, 2006 | پاکستان بلوچستان: دھماکے، تین بچے زخمی22 March, 2006 | پاکستان ’کلپروں کو فوج لائی ہے، بگٹی کو بھاگنا ہوگا‘05 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||