کوئٹہ دھماکے: 10 افراد گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پولیس ٹریننگ سکول کی فائرنگ رینج میں دھماکوں کے حوالے سے پولیس نے دس افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ کوئٹہ کے سینیئرسپرنٹنڈنٹ پولیس غلام محمد ڈوگر نے بتایا ہے کہ پولیس مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے اور اس میں صوبے میں جاری تشدد آمیز کارروائیوں میں ملوث قوم پرستی کے عنصرکی طرف زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس وزیر خان ناصر نے بتایا ہے کہ اب تک دس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان پر شک کیا جا رہا ہے کہ کہیں یہ لوگ اس واقعہ میں ملوث تو نہیں ہیں۔ ان میں سے کچھ افراد پہلے سے ہی جیل میں تھے۔ تاہم ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اگرچہ کچھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے لیکن اب تک پولیس کو کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ جمعہ کو وزیر اعلی بلوچستان جام محمد یوسف نے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین اور جن اہلکاروں کی بینائی چلی گئی ہے ان کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز نا معلوم افراد نے پولیس ٹریننگ سکول کی فائرنگ رینج میں بیک وقت پانچ دھماکے کیے تھے جس میں چھ زیر تربیت پولیس اہلکار ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے تھے۔ ان دھماکوں کی ذمہ داری میرک بلوچ نامی شخص نے ممنوعہ تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی طرف سے قبول کی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ رات ایک اور شخص نے ٹیلیفون پر اپنا نام آزاد بلوچ بتاتے ہوئے جمعرات کو بارکھان اور کوہلو کے درمیان بجلی کے کھمبوں پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کی طرف سے قبول کی۔ آزاد بلوچ نے کہا کہ انہوں نے کرمو وڈھ اور ناڑی گاٹھ میں فرنٹیئر کور کی چوکی اور سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا ہے جس میں جانی نقصان ہوا ہے لیکن سرکاری سطح پر ان حملوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ | اسی بارے میں چھ پولیس اہلکار ہلاک، تیرہ زخمی11 May, 2006 | پاکستان کوئٹہ: وزیر کےگھر حملہ،20 گرفتار26 February, 2006 | پاکستان گرینیڈ حملے میں 2 سپاہی زخمی18 March, 2006 | پاکستان بلوچستان: اہم ریلوے پُل تباہ22 April, 2006 | پاکستان فوجی کارروائی کے خلاف ہڑتال03 May, 2006 | پاکستان کوئٹہ میں کار بم دھماکہ، چار زخمی02 November, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||