مچھ بلوچستان میں ایک اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر مچھ میں بجلی کے محکمے کا ایک اہلکار کھمبوں کی مرمت کے دوران دھماکے سے ہلاک ہو گیا ہے۔ لیویز اہلکاروں نے بتایا ہے کہ مچھ میں گزشتہ دنوں بجلی کے جن کھمبوں کو دھماکوں سے اڑایا دیا گیا تھا ان کی مرمت کا کام کیا جا رہا تھا۔ حکام نے بتایا ہے کے بجلی کے محکمے کے ایک اہلکار کا پاؤں بارودی سرنگ سے ٹکرایا ہے جس سے وہ زخمی ہوا اور پھر مچھ ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ ادھر ضلع کوہلو کی تحصیل کاہان سے جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے میرک بلوچ نامی شخص نے بتایا ہے کہ کاہان میں تین علیحدہ علیحدہ مقامات پر سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں فورسز کا نقصان ہوا ہے۔ میرک بلوچ نے کہا ہے کہ مشکے آواران اور پنجگور کے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی شروع کر رکھی ہے اور بے گناہ لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ سرکاری سطح پر ان دعووں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ سرکاری حکام نے بتایا ہے کہ ان علاقوں میں کوئی جھڑپیں نہیں ہوئیں اور ناں ہی کوئی سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ | اسی بارے میں بلوچستان میں ’فضائی کارروائی‘28 March, 2007 | پاکستان بجلی معطل اور دھماکوں کی آوازیں28 March, 2007 | پاکستان سوئی کارروائی، متضاد دعوے31 March, 2007 | پاکستان کوئٹہ: پٹری پر دھماکہ، بجلی منقطع31 March, 2007 | پاکستان بگٹی املاک کے لیے آئینی درخواست02 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||