کوئٹہ: پٹری پر دھماکہ، بجلی منقطع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر سبی کے قریب ریل کی پٹڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے جبکہ ہفتے کی رات کوئٹہ شہر میں بجلی کی ترسیل اچانک منقطع ہو گئی جس کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ سبی اور مچھ کے درمیان پنیر ریلوے سٹیشن کے قریب نا معلوم افراد نے ریل کی پٹڑی کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ حکام نے کہا ہے کہ اس وقت کسی ریل گاڑی نے اس پٹڑی پر نہیں آنا تھا۔ اس کے علاوہ مکران ڈویژن کے ساحلی شہر پسنی میں دھماکہ ہوا ہے اور کوہلو کے قریب تراتانی کے علاقے میں راکٹ داغنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لیکن کسی جانی نقصان کی معلومات نہیں ہوئی ہیں۔ آواران سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پنجگور اور آواران کے سرحدی علاقوں میں مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا ہے۔ ادھر اپنے آپ کو بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے میرک بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ میری کے مقام پر سکیوٹری فورسز پر حملہ کیا گیا ہے جس میں فورسز کا نقصان ہوا ہے لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ آواران میں پولیس حکام نے کہا ہے کہ انھیں اس طرح کے کسی واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔ اس کے علاوہ سنیچر کو رات بارہ بجے کے قریب کوئٹہ شہر کو بجلی کی ترسیل اچانک منقطع ہو گئی لیکن کوئی ایک گھنٹے بعد یہ بجلی بحال کر دی گئی۔ بجلی کی معطلی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ کوشش کے باوجود بجلی کے محکمے کے حکام سے کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا تھا۔ یاد رہے کچھ روز پہلے اسی طرح اچانک بلوچستان کے بیشتر اضلاع کو بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی تھی لیکن حکام اس بارے میں کچھ نہیں بتا رہے تھے۔ صبح معلوم ہوا کہ بجلی کے چار کھمبوں کو ضلع بولان میں دھماکوں سے اڑایا گیا تھا۔ | اسی بارے میں کوئٹہ: دو راکٹ حملے18 December, 2006 | پاکستان کوئٹہ میں بم دھماکہ، گیارہ زخمی20 December, 2006 | پاکستان کوئٹہ کو گیس جزوی طور پر بحال10 February, 2007 | پاکستان کوئٹہ بم دھماکے میں پندرہ ہلاک17 February, 2007 | پاکستان کوئٹہ دھماکہ شہ سرخیوں میں18 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||