کوئٹہ: دو راکٹ حملے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں رات کے وقت دو دھماکے ہوئے ہیں لیکن کسی قسم کے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ نا معلوم افراد نے دو راکٹ داغے ہیں جو کھلے میدان میں گرے۔ دریں اثنا اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے آزاد بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر راکٹ حملے کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں راکٹ باری اور دھماکوں کے واقعات معمول سے ہو رہے ہیں لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ ان واقعات میں کمی آئی ہے۔ یاد رہے کہ سات دسمبر سے نو دسمبر تک صدر جنرل پرویز مشرف کے دورے کے دوران بھی اسی طرح دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں جن کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی تھی۔ | اسی بارے میں مشرف کے قیام کے دوران دھماکے09 December, 2006 | پاکستان کوئٹہ دھماکےمیں2 پولیس اہلکار ہلاک02 November, 2006 | پاکستان کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک ہلاک28 October, 2006 | پاکستان کوئٹہ کے قریب پائپ لائن دھماکہ06 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||