مشرف کے قیام کے دوران دھماکے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں صدر جنرل پرویز مشرف کے دورے کے دوسرے روز بھی دھماکے کی آواز سنی گئی ہے لیکن رات گئے تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکہ کہاں ہوا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس غلام قادر تھیبو نے بتایا ہے کہ اب تک معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکہ کہاں ہوا ہے تاہم اس بارے میں تفتیش جاری ہے۔ اطلاعات کہ مطابق یہ دھماکہ راکٹ داغنے سے ہوا ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ دھماکے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ گزشتہ روز بھی ایک دھماکے کی آواز سنی گئی تھی جس کے بارے میں پولیس نے بتایا ہے کہ یہ ایک پٹاخے کی آواز تھی۔ دریں اثنا ایک نا معلوم شخص نے ٹیلیفون پر اپنا نام آزاد بلوچ بتایا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے دونوں روز راکٹ داغے ہیں جس کی ذمہ داری وہ کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے قبول کرتا ہے۔ غلام قادر تھیبو نے بتایا ہے کہ ان دنوں حفاظتی انتظامات سخت، ہیں اور پولیس کے علاوہ بلوچستان ریزرو پولیس کے دستے مختلف اہم مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں۔ | اسی بارے میں مشرف کی کوئٹہ آمد پر’کشیدگی‘07 December, 2006 | پاکستان مشرف بلوچستان کے دورے پر07 December, 2006 | پاکستان وردی ابھی نہیں اترےگی : مشرف06 December, 2006 | پاکستان حقوقِ نسواں قانون، ماڈریشن کی جیت08 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||