نسواں قانون، ماڈریشن کی جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر جنرل پرویز مشرف نے کوئٹہ میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحفظِ نسواں قانون کی منظوری اعتدال پسند قوتوں کی کامیابی اور فرسودہ نظریات رکھنے والی قوتوں کی شکست ہے۔ تحفظِ نسواں قانون کی منظوری کے سلسلے میں کوئٹہ کے ایک ہوٹل میں ہونے والے خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ بعض عناصر اپنے سیاسی مقاصد کے لیے اسلام کا نام استعمال کر رہے ہیں اور اس کی آڑ میں جو سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں اس وجہ سے وہ انہیں منافق قرار دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انصاف اسلام کا بنیادی اصول ہے اور موجودہ حکومت خواتین کو انصاف دینے کے لیے اسلام کے مطابق قانون سازی کر رہی ہے۔ صدر نے کہا کہ ’تعلیمی اداروں میں انہوں نے خود دیکھا ہے کہ لڑکوں کے نسبت لڑکیاں زیادہ میڈلز حاصل کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کے کالجز کے قیام پر زیادہ توجہ دیتے ہیں کیونکہ لڑکیوں نے ہی ہماری آنے والی نسلوں کو تیار کرنا ہے‘۔ بلوچستان میں گزشتہ کچھ عرصہ سے ہونے والے واقعات کے بارے میں انھوں نے کہا یہ ترقی نہیں بلکہ گمراہی کی طرف لے جانے والی سوچ ہے اور اس کی وجہ بلوچستان سے ماضی میں ہونے والی زیادتیاں ہیں جس سے بلوچستان میں احساس محرومی پائی جاتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وہ بلوچستان کو بہت کچھ دینا چاہتے ہیں تاکہ اس صوبے میں ترقی ہو۔ ان کے بقول ترقیاتی مقاصد کے لیے وہ بلوچستان کو اس کے حق سے زیادہ دے رہے ہیں۔ صدر نے اپنی تقریر میں بلوچستان کو اس کے حقوق سے زیادہ دینے کی بات تو کی لیکن یہاں ان کی تقاریب کی کوریج کے لیے صحافیوں کی ٹیم اسلام آباد سے لائی گئی ہے بلوچستان کے صحافیوں کو ان تقاریب میں شرکت کی دعوت تک نہیں دی گئی۔ ادھر نمازِ جمعہ کے بعد جمعیت علماء اسلام کوئٹہ نے حقوق نسواں بل کے خلاف میزان چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مقررین نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقوق نسواں بل اسلام کے خلاف ہے اور وہ اس سلسلے میں ہر فورم پر احتجاج کریں گے۔ | اسی بارے میں بل کے مخالفین منافق ہیں: مشرف05 December, 2006 | پاکستان حدودبل،اختلافات نہیں:شوکت عزیز04 December, 2006 | پاکستان تحفظِ حقوقِ نسواں بل قانون بن گیا 01 December, 2006 | پاکستان حدود کی سیاسی اور قانونی حدود16 November, 2006 | پاکستان ترامیم: حدود قوانین میں نیا کیا؟16 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||