BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 04 December, 2006, 13:33 GMT 18:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حدودبل،اختلافات نہیں:شوکت عزیز

شوکت عزیز
حدود بل پرکوئی اختلافات نہیں ہیں
پاکستان کے وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ حدود بل میں ترامیم کے مسئلے پر مسلم لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

پیر کے روز مسلم لیگ کی مرکزی کونسل کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حدود قوانین میں ترمیم کا ’حقوق نسواں بل، اب آئین کا حصہ بن چکا ہے اور اب اُسے نا چھیڑا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترمیمی بل کی کوئی شق اسلام کے منافی نہیں ہے۔

چند روز قبل متحدہ مجلس عمل کے رہنما لیاقت بلوچ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان سے بات چیت میں چودھری شجاعت نے تسلیم کیا تھا کہ علماء نے اسلام کے منافی جن شقوں کی نشاندہی کی ہے وہ پہلےاس بل میں شامل نہیں تھیں۔

جبکہ اس مذہبی جماعتوں کے اتحاد کے بعض رہنما کہتے رہے ہیں کہ سات وزراء سمیت حکمران مسلم لیگ کے سینتالیس اراکین حدود قوانین میں ترمیم کا بل منظور کرتے وقت احتجاجی طور پر ایوان میں نہیں آئے تھے۔

اس بارے میں پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر شیر افگن نیازی کہتے رہے ہیں کہ بل کے متن پرمسلم لیگ میں اختلاف نہیں ہے۔ لیکن اب وزیراعظم نے بھی کھل کر اس تاثر کو مسترد کیا ہے۔

پیر کو جب مسلم لیگ کا اجلاس ختم ہوا تو وزیراعظم شوکت عزیز، چودھری شجاعت حسین اور سید مشاہد حسین سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

چودھری شجاعت حسین نے اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ علماء سے مشاورت جاری رہے گی اور خواتین کے حقوق کے بارے میں ان کی مثبت تجاویز ایک اور متعارف کردہ بل میں شامل کی جائیں گی۔

دریں اثنا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کردہ ایک قرارداد کے ذریعے بھی حدود قوانین میں ترمیم کے بل کی حمایت کرتے ہوئے اس کی تائید کی گئی ہے۔

اسی بارے میں
حقوق نسواں کا ایک اور بل
03 December, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد