مشرف کی کوئٹہ آمد پر’کشیدگی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر جنرل پرویز مشرف تین روزہ دورے پر جمعرات کو کوئٹہ پہنچ رہے ہیں، جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے اسی روز یوم سیاہ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔ بزرگ سیاسی اور قبائلی رہنما نواب اکبر بگٹی کی اگست میں ہلاکت کے بعد صدر مشرف کا کوئٹہ کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اپنے دورے کے دوران وہ حکمران مسلم لیگ کے زیر انتظام ایک جلسہ عام اور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں فوجی افسران سے خطاب جبکہ گردوں کے ایک ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔ صدر کے دورے کے لیے شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، خاص طور پر چھاؤنی کے علاقے میں جہاں آنے جانے والی تمام گاڑیوں کی اچھی طرح جانچ پڑتال کی جا رہی ہے جبکہ جگہ جگہ فوج اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔ ضلعی حکومت نے جمرات کو کوئٹہ میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ شہر بھر میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ا داروں کے اہلکار مختلف حساس مقامات پر تعینات ہیں۔
ادھر بلوچستان نیشنل پارٹی کے نظر بند سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت اور صوبے میں جاری ’ماورائے قانون‘ گرفتاریوں کے خلاف احتجاج جاری رہے گا اور اس سلسلے میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی اور یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کی دیگر سیاسی جماعتوں جن میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی، جمہوری وطن پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (نواز گروپ) اور عوامی نیشنل پارٹی شامل ہیں نے ہڑتال اور یوم سیاہ کے حوالے سے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں لانگ مارچ اور پھر مظاہروں کے دوران مختلف اضلاع سے ان کے کوئی چھ سو سے زائد کارکن اور مقامی قائدین گرفتار کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق بدھ کو بھی مختلف شہروں میں چھاپے مارے گئے ہیں اور خضدار سے کچھ کارکنوں کی گرفتاری کی اطلاع بھی ہے۔ صدر پرویز مشرف کے دورے اور حزب اختلاف کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد شہر میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ | اسی بارے میں بلوچستان: شدید بارشوں سے تباہی04 December, 2006 | پاکستان حمایت یافتہ جرگہ کا نام ومقام تبدیل04 November, 2006 | پاکستان بلوچستان اسمبلی کے چار سال 11 November, 2006 | پاکستان عید پر بلوچستان میں ’یوم سیاہ‘25 October, 2006 | پاکستان بلوچستان کے لیے بتیس ہزار آسامیاں13 October, 2006 | پاکستان بلوچستان، سب سےملیں گے: دُرّانی13 October, 2006 | پاکستان حقوق کی لڑائی کے لیئے بلوچ جرگہ23 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||