کوئٹہ دھماکےمیں2 پولیس اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر کے سامنے چوک پر ایک گاڑی میں دھماکہ ہوا ہے جس میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ کوئٹہ شہر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس قاضی واحد نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ گاڑی میں دھماکہ خیز مواد کہیں لے جایا جارہا تھا جو اچانک پھٹ گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ دھماکہ کسی ہجوم والی جگہ پر کرنا تھا لیکن دھماکہ وقت سے پہلے ہوگیا ہے جس سے گاڑی میں سوار شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ دھماکہ شاہراہ گلستان اور مشن روڈ کے چوک پر ہوا ہے جہاں چھاؤنی میں داخلے کے لیے قائم کی گئی چوکی کچھ فاصلے پر ہے۔ دھماکے والی جگہ پر جگہ جگہ خون پڑا ہوا ہے ۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ اس واقعے میں دو پولیس اہلکار اور ایک شخص جو دھماکہ خیز مواد گاڑی میں لے جا رہا تھا ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک بچہ اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس قاضی واحد نے بتایا ہے کہ آج صبح شہر بڑے کاروباری مرکز لیاقت بازار میں ایک شخص نے چھوٹا سکوٹر پارک کیا اور خود سائیکل پر چلا گیا جس کی اطلاع شہریوں نے پولیس کودی۔ چھان بین پر معلوم ہوا کہ اس سکوٹر میں دھماکہ خیز مواد اور بڑی مقدار میں کیلیں پڑی تھیں ۔ | اسی بارے میں کوئٹہ میں بم دھماکہ، اٹھارہ زخمی10 September, 2006 | پاکستان کوئٹہ: اڑتالیس مشتبہ طالبان گرفتار07 October, 2006 | پاکستان کوئٹہ ایکسپریس پرحملہ، 2 زخمی26 October, 2006 | پاکستان کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک ہلاک28 October, 2006 | پاکستان ہسپتال سے نو مشتبہ طالبان گرفتار01 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||