کوئٹہ: اڑتالیس مشتبہ طالبان گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں پولیس نے لگ بھگ اڑتالیس مشتبہ افغانیوں کو گرفتار کیا ہے جن پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ان کا تعلق طالبان سے ہے۔ پولیس نے کوئٹہ میں پشتون آباد کچلاک نواں کلی اور بروری کے علاقوں میں چھاپے مارے گئے ہیں جہاں سے مشتبہ افغانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ان افغانیوں کو تعلق مشتبہ طالبان سے ہے اور یہ لوگ افغانستان سے ٹولیوں کی صورت میں آکر یہاں رہائش اختیار کرتے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ آٹھ سے دس افراد کے گروپ آکر یہاں آباد ہوتے ہیں اور پھر ہفتہ ڈیڑھ کے بعد چلے جاتے ہیں، پھر دیگر لوگ یہاں آ جاتے ہیں اور یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہتا ہے۔ یہاں ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ یہ لوگ افغانستان میں جاری فوجی آپریشن سے فرار ہو کر یہاں آجاتے ہیں اور پھر افغانستان چلے جاتے ہیں لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اس سے پہلے گرفتار کیے گئے افغانیوں نے کہا تھا کہ ان کا طالبان سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ وہ اپنے کھیتوں یا گھروں میں تھے جب بمباری شروع ہو گئی تھی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ سنیچر کے روز گرفتار افغانیوں میں سے ایک زخمی ہے جس کا نام نقیب اللہ بتایا گیا ہے اور ان گرفتار افغانیوں کے پاس سے جہادی لٹریچر اور ایک واکی ٹاکی سیٹ برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ چھاپے پہلے گرفتار افغانیوں کی معلومات اور اپنے طور پر اکھٹی کی گئی اطلاعات کی بنیاد پر لگائے گئے ہیں اور یہ سلسلہ رات کو بھی جاری رہے گا۔ اس سے پہلےاس ماہ کی پہلی تاریخ کو سریاب روڈ سے چھ زخمیوں سمیت نو افغانیوں کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اس سے پہلے گزشتہ ماہ کی تیرہ تاریخ کو زرغون روڈ پر ایک نجی ہسپتال سے چودہ افغانیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس طرح اس سے پہلے اگست کے مہینے میں اٹھائیس افغانیوں کو ایک نجی ہسپتال سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ لگ بھگ 246 افغانیوں کو گزشتہ چند ماہ میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے 156 کو دو حصوں میں افغان حکومت کے حوالے کر دیا گیا تھا جبکہ دیگر کے خلاف مقدمات زیر سماعت ہیں۔ |
اسی بارے میں اٹھاون طالبان افغانستان کے حوالے23 July, 2006 | پاکستان طالبان: امن معاہدے کا خیر مقدم05 September, 2006 | پاکستان ’سینکڑوں غیر ملکی جنگجو موجود ہیں‘08 September, 2006 | پاکستان وزیرستان میں طالبان کا ’انصاف‘19 September, 2006 | پاکستان حکومت،طالبان امن معاہدے کا ٹیسٹ22 September, 2006 | پاکستان ’وزیرستان معاہدہ ملا عمر نے کرایا‘ 25 September, 2006 | پاکستان ’جاسوسی‘ کے شبہے میں قتل28 September, 2006 | پاکستان وزیرستان میں طالبان کا دفتر بند01 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||