کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ چھاؤنی میں واقع گلوبل سینٹر نامی عمارت کے باہر سنیچر کو ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم ایک درجن افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ کوئٹہ کے نائب ناظم منظور کاکڑ کے مطابق بم ایک سائیکل پر نصب کیا گیا تھا۔ زخمی افراد کو مقامی سرکاری ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دو افراد کی حالت نازک ہے۔ موقع پر موجود ہمارے نامہ نگار ایوب ترین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے چھ موٹر سائیکلیں اور تین گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ گلوبل سینٹر میں واقع دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ابھی تک اس دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم حکام ماضی میں اس نوعیت کے دھماکوں کی ذمہ داری خودمختاری کا مطالبہ کرنےوالے قوم پرست گروہوں پر عائد کرتے آئے ہیں۔ ان گروہوں کا مطالبہ ہے کہ بلوچستان کے قدرتی ذرائع کے بدلے انہیں صوبے میں مزید خودمختاری دی جائے۔ بلوچستان کے قوم پرست باغی یہ مطالبہ سالوں سے کرتے آئے ہیں تاہم قومی ڈھانچے کے خلاف ان کے حملوں میں گزشتہ ایک سال کے دوران واضح تیزی آئی ہے۔ یہ لوگ صوبے کی گیس پائپ لائنوں اور سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کرتے رہے ہیں۔ | اسی بارے میں کوئٹہ میں بم دھماکہ، اٹھارہ زخمی10 September, 2006 | پاکستان کوئٹہ کے قریب پائپ لائن دھماکہ06 October, 2006 | پاکستان بلوچستان میں تشدد جاری15 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||