بلوچستان میں تشدد جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر حب میں گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی ہے جبکہ کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے ایک مکان پر دستی بم پھینکا ہے جسے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ حب شہر میں سوک سنٹر کے سامنے گیس پائپ لائن اور پانی کی لائن ساتھ ساتھ گزرتی ہیں ۔ گیس پائپ لائن میں دھماکے سے قریبی علاقوں کو گیس کی ترسیل معطل ہو گئی ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس خضدار رینج پرویز ظہور نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ فنی خرابی کی وجہ سے ہوا ہے تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔ دریں اثنا ایک نامعلوم شخص نے ٹیلیفون پر اپنا نام آزاد بلوچ بتایا ہے اور کہا ہے کہ وہ کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان ہیں اور حب شہر میں گیس پائپ لائن پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ آج کوہلو میں کاہان کے قریب کرمو وڈھ اور چھبی کچھ کے علاقوں میں انھوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے اور ایک چوکی پر حملہ کیا ہے جس میں فورسز کا نقصان ہوا ہے۔ لیکن سرکاری سطح پر اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اس کے علاوہ کل شام کوئٹہ کے سریاب روڈ پر شفیع کالونی میں نامعلوم افراد نے ایک مکان پر دستی بم پھینکا ہے جس سے کھڑکیوں کے شیشے وغیرہ ٹوٹ گئے ہیں لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ | اسی بارے میں کوہلو: لیفٹیننٹ سمیت تین ہلاک03 October, 2006 | پاکستان آٹھ افراد گرفتار کیے گئے: وزیر داخلہ13 October, 2006 | پاکستان خضدار: تراویح پر فائرنگ، 6 ہلاک14 October, 2006 | پاکستان راولپنڈی:ایوب پارک میں بم دھماکہ 04 October, 2006 | پاکستان کوئٹہ: ہیروئن کی لعنت کا خاتمہ 27 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||