کوہلو: لیفٹیننٹ سمیت تین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر کوہلو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سکیورٹی فورسز کے تین اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ کوہلو کے انتظامی افسر کمیل علی نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ منگل کی صبح بھمبھور کے علاقے میں پیش آیا ہے۔ یہ علاقہ ڈیرہ بگٹی کی سرحد کے قریب واقع ہے اور اس مقام سے کچھ فاصلے پر ہے جہاں نواب اکبر بگٹی کو چھبیس اگست کو فوجی آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا گیا تھا۔ کمیل علی نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش کا کام جاری ہے لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ کوہلو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں ایک لیفٹیننٹ، ایک نائب صوبیدار اور ایک سپاہی شامل ہیں۔ حکومتی اہلکاروں نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے سے فراری کیمپوں کا تقریبًا صفایا کردیا ہے اور اب مسلح قبائلی مختلف مقامات پر موجود ہیں جہاں سے اس طرح کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ یاد رہے گزشتہ روز حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ مری قبیلے کے کوئی سو کے قریب مسلح افراد نے اپنے دو کمانڈروں سمیت ہتھیار ڈال دیے تھے۔ ان مریوں کا تعلق گزینی قبیلے سے بتایا گیا ہے اور ان میں حکومت کے مطابق کمانڈر نزرو اور کمانڈر ولی شامل ہیں۔ | اسی بارے میں کوہلو: کشیدگی جاری25 June, 2006 | پاکستان کوہلو دھماکے: ہیلی کاپٹروں کی پروازیں30 June, 2006 | پاکستان کوہلومیں دھماکہ، 3 فوجی ہلاک30 July, 2006 | پاکستان کوہلو میں دھماکہ، ایک ہلاک13 August, 2006 | پاکستان کوہلو: بجلی کے کھمبوں پر حملہ26 August, 2006 | پاکستان کوہلو دھماکے سے بگٹی ہلاکت تک 28 August, 2006 | پاکستان کوہلو میں دھماکہ 1 ہلاک 13 زخمی23 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||