BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 July, 2006, 21:02 GMT 02:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوہلومیں دھماکہ، 3 فوجی ہلاک

دھماکے میں تین فوجی شدید زخمی بھی ہوئے
دھماکے میں تین فوجی شدید زخمی بھی ہوئے
کوہلو کے علاقے میں اتوار کے روز بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں پاکستان آرمی کے تین اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

یہ دھماکہ اتوار کی سہ پہر کو اس وقت ہوا جب آزاد کشمیر رجیمینٹ کے جوان آرمی کے ایک ٹرک میں کرمو وڈہ کے علاقے میں زیر زمین بارودی سرنگ سے ٹکرائی۔

اس کے نتیجے میں پاکستان آرمی کے تین اہلکار محمد تسلیم، علی محمد، اور نصیر احمد زخموں کی تاب نہ لاکر موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ سپاہی محمد ارشد، نمعان علی اور علی بخش شدید زخمی ہوئے۔اطلاعات کے مطابق اس واقعہ میں پاک آرمی ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

کوئٹہ میں سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹرک میں سوار آزاد کشمیر رجیمنٹ کے اہلکار کرمو وڈہ کے علاقے میں شر پسندوں کی جانب سے بچھائے گئے زیر زمین بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیئے جا رہے تھے کہ راستے میں انکے ساتھ یھ واقعہ پیش آیا۔

سیکورٹی فورسیز کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اب کوہلو اور ڈیرہ بگٹی سے زیادہ تر شر پسند فرار ہو چکے ہیں بقول ایک سرکاری افسر کے کہ جا تے جاتے ان شرپسندوں بڑے پیمانے پر علاقے میں بارودی سرنگین بچھادی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کاہان میں پاکستانی فورسیز نے گزشتہ سال سترہ دسمبر سے ان مری اور بگٹی قبائل کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے جو صوبے کے وسائل پر یہاں کے لوگوں کا حق چاہتے ہیں بقول بلوچ رہنماوں کے کہ پاکستان کی مرکزی حکومت صوبے کے گیس، تیل اور دیگر معدنیات پر اپنا دست رست قائم کرنا چاہتی ہے جبکہ جنرل پرویز مشرف کی حکومت ان وسائل کو صوبے کی ترقی کے دعوے دار ہیں۔

اس آپریشن کے دوران نواب اکبر بگٹی سمیت ہزاروں افراد بےگھر ہوئے ہیں بلکہ سینکڑوں افراد موت کے منہ میں بھی جاچکے ہیں جس میں درجنوں اموات صرف اور صرف بارودی سرنگوں سے ہوئی ہیں۔ آخری اطلاعات کے مطابق واقعہ میں ہلاک ہونےوالوں کی لاشیں انکے آباہی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے۔

دوسری جانب رات گئے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائر کیا گیا ایک راکٹ شہر کے وسطی حصے میں ایک ہوٹل کے دیوار پر آکر گرا ہے تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد