خضدار: تراویح پر فائرنگ، 6 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان میں خضدار کے قریب نا معلوم افراد نے تراویح کے دوران فائرنگ کرکے ایک ہی قبیلے کے چھ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ خضدار کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پرویز ظہور نے بتایا ہے کہ یہ حملہ دو قبائل کے مابین پرانی دشمنی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نا معلوم افراد نے تحصیل زہری کے قریب ایک مسجد پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہاں جمال زئی قبیلے کے لوگ تراویح پڑھ رہے تھے۔ اس حملے میں جمال زئی قبیلے کے چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ دونوں قبیلے زہری قبیلے کی زیلی شاخیں ہیں۔ پرویز ظہور نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے اور پولیس ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ دونوں قبائل کے مابین کوئی چھ ماہ پہلے بھی لڑائی ہوئی تھی جس میں ایک نائب ناظم ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ دونوں قبیلوں کے مابین کافی عرصہ سے کشیدگی پائی جاتی ہے۔ | اسی بارے میں کوہلو: کشیدگی جاری25 June, 2006 | پاکستان کوہلو دھماکے: ہیلی کاپٹروں کی پروازیں30 June, 2006 | پاکستان کوہلومیں دھماکہ، 3 فوجی ہلاک30 July, 2006 | پاکستان کوہلو میں دھماکہ، ایک ہلاک13 August, 2006 | پاکستان کوہلو: بجلی کے کھمبوں پر حملہ26 August, 2006 | پاکستان کوہلو دھماکے سے بگٹی ہلاکت تک 28 August, 2006 | پاکستان کوہلو میں دھماکہ 1 ہلاک 13 زخمی23 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||