ہسپتال سے نو مشتبہ طالبان گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں پولیس نے چھ زخمیوں سمیت نو مشتبہ افغانوں کو ایک نجی ہسپتال سے گرفتار کیا ہے جن پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ان کا تعلق طالبان سے ہے۔ سریاب روڈ سے گرفتار ہونے والے ان افغانوں میں سے چھ کا تعلق افغانستان کے صوبہ ہلمند سے، دو کا ہرات اور ایک کا تعلق قندھار سے ہے۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو گولیاں لگی ہیں اور وہ علاج کے لیے یہاں کوئٹہ آئے ہیں۔ گرفتار افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کے تفتیشی افسران نے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق طالبان سے لگتا ہے تاہم اس بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ اس سے پہلے گزشتہ ماہ کی تیرہ تاریخ کو زرغون روڈ پر ایک نجی ہسپتال سے چودہ افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس طرح اس سے پہلے اگست کے مہینے میں اٹھائیس افغانوں کو ایک نجی ہسپتال سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گزشتہ مہینے گرفتار ہونے والے افغان افراد نے کہا تھا کہ ان کا تعلق طالبان سے نہیں ہے۔ ان افغانوں میں سے ایک نے کہا تھا کہ وہ کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ اچانک امریکیوں نے بمباری کر دی تھی جبکہ کچھ نے کہا تھا کہ وہ گھر میں تھے اور اچانک حملہ ہو گیا تھا۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ پہلے گرفتار کیے گئے افراد کا کیس ابھی تک عدالت میں ہے۔ | اسی بارے میں کوئٹہ: چودہ افغانی زیر حراست 13 September, 2006 | پاکستان ’پاکستان کے بغیر مغرب ناکام ہے‘30 September, 2006 | پاکستان وزیرستان میں طالبان کا دفتر بند01 October, 2006 | پاکستان ’جاسوسی‘ کے شبہے میں قتل28 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||