’پاکستان کے بغیر مغرب ناکام ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کے تعاون اور مدد کے بغیر ’دہشتگردی کے خلاف جنگ‘ میں مغرب گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوجاتا۔ پرویز مشرف نے بی بی سی ریڈیو فور کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ’اگر ہم تمھارے ساتھ نہیں ہوں گے تو تم کچھ نہیں کرپاؤ گے‘۔ صدر مشرف کا کہنا تھا کہ ’دہشتگردی کے خلاف جنگ‘ میں پاکستان مغرب کا ’اہم‘ ساتھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں اب القاعدہ نہیں بلکہ طالبان ان کا ٹارگٹ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا سب سے بڑا خطرہ یہ ہے کہ طالبان تنظیم کہیں عوامی تحریک میں نہ تبدیل ہوجائے۔ اس ہفتہ کے آغاز پر ایک برطانوی تھنک ٹینک کی خفیہ رپورٹ کے افشا ہونے پر، جس میں آئی ایس آئی کی مذمت کی گئی تھی، ٹونی بلیئر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ ان کی حکومت کے موقف کی عکاسی نہیں ہے۔ رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی بالواسطہ طور پر القاعدہ اور طالبان کی مدد کرتی رہی ہے۔ صدر مشرف نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ آئی ایس آئی کا کردار مثبت ہے۔ صدر کا کہنا تھا ’میں واضح کردوں کہ اگر آئی ایس آئی نے آپ کا ساتھ نہ دیا تو آپ ناکام ہوجائیں گے‘۔ پرویز مشرف کا دعوٰی ہے کہ پاکستان نے ’سرد جنگ جیتنے میں‘ مغرب کی اتنی مدد کی ہے کہ امریکہ اور برطانیہ پاکستان کے مقروض ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر مشرف کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے مجاہدین جنگجوؤں نے طالبان کو اسلحہ اور تربیت فراہم کی ہے۔ صدر پرویز مشرف کی صدر بش اور ٹونی بلیئر سے ملاقاتوں کے بعد بیانات اور ان کی اوکسفرڈ میں تقریر نے کئی مباحثوں کو جنم دیا ہے۔ افشا ہونے والی برطانوی رپورٹ کے بارے میں برطانیہ کے دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک جونیئر آفیسر نے لکھی تھی، ابھی نامکمل تھی اور کسی ایسے اہلکار نے نہیں دیکھی ہے جو دراصل حکومتی پالیسی بنانے سے منسلک ہو‘۔ جمعرات کو ڈاؤننگ سٹریٹ میں دو گھنٹہ کی بات چیت کے بعد برطانوی حکام کا کہنا تھا کہ مشرف نے وزیر اعظم بلیئر کی یقین دہانی قبول کرلی ہے۔ |
اسی بارے میں ’امریکہ نےحملے کی دھمکی دی‘ 21 September, 2006 | پاکستان تین ’بمبار‘ پاکستان گئے تھے18 July, 2005 | پاکستان ’ملزم کے القاعدہ سے قریبی روابط‘ 15 August, 2006 | پاکستان وزیرستان: طالبان دفتر کھولیں گے 14 March, 2006 | پاکستان طالبان: امن معاہدے کا خیر مقدم05 September, 2006 | پاکستان ’سینکڑوں غیر ملکی جنگجو موجود ہیں‘08 September, 2006 | پاکستان ’طالبان القاعدہ سے زیادہ خطرناک‘12 September, 2006 | پاکستان ’وزیرستان معاہدہ ملا عمر نے کرایا‘ 25 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||