BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 July, 2006, 17:41 GMT 22:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ISI بمقابلہ بوڑھا بریگیڈیئر

پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے انٹیلی جنس ایجنسی ’آئی ایس آئی، کے ایک سینئیر افسر کی جانب سے ذاتی جھگڑے میں سرکاری اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

یہ تنازعہ یکم جون کو بچوں کے درمیان ایک جھگڑے سے شروع ہوا۔ جس کے بعد آئی ایس آئی کے ایک حاضر سروس سینیئر افسر کے حکم پر اسی سالہ ریٹائرڈ برگیڈیئر محمد تاج کے پوتے معز کو زدو کوب کیا گیا۔

برگیڈیئر ( ر) محمد تاج نے بی بی سی کو بتایا کہ یکم جون کو بچے ان کے مکان کے قریب واقع ایک پارک میں کھیل رہے تھے کہ ان کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور کچھ ہی دیر بعد چار ڈبل کیبن گاڑیوں میں مسلح افراد ان کے گھر آئے اور ان کے پوتے کو گھسیٹ کر زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔

ان کے مطابق جب وہ اور ان کی بہو معز کی مدد کے لیے آئے تو آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے انہیں بھی دھکے دیے اور گاڑی میں ساتھ لے گئے۔

اسی سالہ برگیڈیئر تاج نے بتایا کہ خفیہ ایجنسی کے اہلکار انہیں ایک جنگل میں لے گئے جہاں ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھنے کی کوشش کی۔ تاہم ان کے رد عمل پر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ ان کے مطابق ان کے دو پوتوں، سمیت ان کے محلے کے تین اور بچوں کو بھی آئی ایس آئی والے پکڑ کر لے گئے اور سینیئر فوجی افسران کی مداخلت پر انہیں رات گئے رہا کیا۔

ریٹائرڈ برگیڈیئر نے کہا: ’جو کام آئی ایس آئی، کے افسر نے کیا ایسا قابض فوجی بھی نہیں کرتے۔‘ تاہم انہوں نے صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے تحقیقات کرانے کے حکم پر اطمینان ظاہر کیا اور کہا کہ انہیں ان پر مکمل اعتماد ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ صدر جنرل پرویز مشرف کو انہوں نے شکایت کی اور کہا کہ وہ اپنی وردی اور ایوارڈ واپس کرکے ملک چھوڑدیں گے۔ جس پر ان کے مطابق صدر کے ملٹری سیکریٹری نے ان سے رابطہ کیا اور مکمل انصاف کی یقین دہانی کرائی۔

محمد تاج نے اپنے ڈرائنگ روم میں لگی تصاویر بھی دکھائیں اور بتایا کہ انہیں انیس سو پینسٹھ اور انیس سو اکہتر کی جنگ میں ستارہ جرآت کے اعزازات سے نوازا گیا اور سابق صدر ایوب نے انہیں فوجی اعزاز دیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پولیس کے پاس بھی مقدمہ درج کرانے گئے لیکن انہوں نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا اور ان کے مطابق پولیس اہلکار انہیں صلح کا مشورہ دیتے رہے۔

ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے ان کے اٹھارہ سالہ بیمار پوتے معز کو اتنا مارا کہ وہ لہو لہان ہوگئے۔ ان کے مطابق ان کا پوتا عارضہ قلب میں مبتلا ہے اور اس کے دل میں سوراخ ہے۔

برگیڈیئر محمد تاج نے بتایا کہ ان کے پوتے کا راولپنڈی کے فوجی ہسپتال میں منگل کے روز آپریشن ہونا تھا لیکن زخموں کی وجہ سے ان کا آپریشن ملتوی کردیا گیا اور تاحال وہ فوجی ہسپتال میں داخل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد