BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 August, 2006, 23:46 GMT 04:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ملزم کے القاعدہ سے قریبی روابط‘
پاکستانی اخبارات
دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کا کردار متنازع رہا ہے
پاکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے امریکہ جانے والے طیاروں کو تباہ کرنے کے مبینہ منصوبے کو ناکام بنانے میں پاکستان میں ایک ملزم راشد رؤف کی گرفتاری اہم تھی۔

سکیورٹی کے ایک سینئیر اہلکار نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ راشد رؤف کی گرفتاری اس آپریشن کا اہم ترین حصہ تھا کیونکہ ان کو حراست میں لیئے بغیر اس آپریشن کو نا کام بنانا ممکن نہیں تھا۔

اسلام آباد سے بی بی سی کے نامہ نگار ظفر عباس کے مطابق اس سکیورٹی اہلکار نے اس بات کا اعتراف کیا کہ برطانوی حکام راشد رؤف کو گرفتار کرنے سے پہلے مزید شواہد جمع کرنا چاہتے تھے لیکن پاکستانی اور امریکی انٹیلیجنس والوں کا کہنا تھا کہ ان کی جلد گرفتاری اس لیئے اہم ہے کہ وہ ایک خطرناک شخص ہے۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ راشد رؤف شائد اس سازش کے سرغنہ تو نہیں تھے لیکن وہ برطانیہ میں القاعدہ کے ساتھ کام کرنے والے افراد کے ساتھ اہم رابطہ کار تھے۔ملزم کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ سنہ 2002 میں برطانیہ سے پاکستان آئے تھے اور ان کے القاعدہ تنظیم کے ساتھ قریبی روابط بن گئے۔

 اس منصوبے کی تفتیش کے سلسلے میں مزید چھ افردا کو پاکستان میں گرفتار کیا گیا ہے تاہم انہوں نے ابھی ان کی شناخت کرنے سے انکار کیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس منصوبے کی تفتیش کے سلسلے میں مزید چھ افراد کو پاکستان میں گرفتار کیا گیا ہے تاہم انہوں نے ابھی ان کی شناخت کرنے سے انکار کر دیا۔

سکیورٹی اہلکار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرگرم انتہا پسندوں کی مالی امداد کرنے والوں کا سراغ لگانے کی کوششیں ہو رہی ہیں تاہم یہ رپورٹیں بے بنیاد ہیں کہ زلزلے کے لیئے دی گئی امداد میں سے کچھ حصہ ان لوگوں کے پاس گیا تھا۔

پولیس اہلکاربرطانیہ میں گرفتاریاں
مقامی لوگ، ہمسائے کیا کہتے ہیں۔
’ناکام منصوبہ‘
برطانوی اخبارات کیا کہتے ہیں
اسی بارے میں
لندن سازش کیسے پکڑی گئی؟
12 August, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد