BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 August, 2006, 17:08 GMT 22:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان میں گرفتار کا نام راشد رؤف

برطانیہ
برطانیہ میں تحقیقات جاری ہیں۔
پاکستان نے جمعہ کو اس برطانوی شہری کا نام جاری کر دیا ہے جسے طیاروں کی تباہی کی مبینہ سازش کے سلسلے میں پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کی جانب سے اسلام آباد میں جاری ایک بیان کے مطابق برطانوی شہری راشد روف کو گزشتہ دنوں پاکستان سے برطانوی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔

بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ پاکستان میں گرفتاریوں کے بعد ملنے والی معلومات کی بنیاد پر برطانیہ میں تین مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

خیال ہے کہ برطانیہ میں گرفتار ہونے والوں میں راشد روف کے رشتہ دار بھی ہوسکتے ہیں۔

وزارت خارجہ کے بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان تحقیقات سے ایسے اشارے ملے ہیں کہ ملزم کے افغانستان میں القاعدہ سے رابطے تھے۔ پاکستانی حکام کے مطابق انہیں سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

بیان میں اس منصوبے کو ناکام بنانے میں پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے اور بین الاقوامی سطح پر خفیہ معلومات کے موثر تبادلے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے تاکہ بیان کے مطابق ’دہشت گردی کا مقابلہ کیا جا سکے‘۔

بیان میں دوسرے گرفتار برطانوی شہری یا باقی افراد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد