پاکستان میں بھی سامان پر پابندیاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لندن میں مبینہ سازش پکڑے جانے کے بعد حکومت پاکستان نے بین الاقوامی پروازوں پر دستی سامان لے جانے پر سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق آج محکمہ دفاع نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس کے تحت پاکستان سے بیرون ملک جانے والی کسی بھی پرواز میں کوئی مسافر چند چیزوں کے سوا کوئی دستی سامان نہیں لے جاسکے گا۔ جن چیزوں کی اجازت دی گئی ہے ان میں سفری دستاویزات، عام چابیاں، خشک دودھ اور ضروری دوائیں شامل ہیں جنہیں ایک پولی تھین کے آر پار نظر آنے والے لفافے میں ڈال کر مسافر اپنے ساتھ لے جا سکتا ہے۔ ترجمان کے مطابق جن چیزوں پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں الیکٹرانک کا تمام سامان جیسے موبائل فون، کیمرا، لیپ ٹاپ، الیکٹرانک چابیاں اور مائع اشیا جیسے پانی، شربت اور کاسمیٹک کی چیزیں جیسے لپ سٹک وغیرہ بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق اب مسافر کوئی بیگ اپنے ساتھ جہاز کے اندر نہیں لے جاسکتے بلکہ انہیں یہ اپنے سامان کے ساتھ بک کروانا ہوگا۔ آج لاہور سے مانچسٹر کے لیئے پرواز روانہ ہوئی تو مسافر ان نئے قواعد سے لاعلم تھے۔ انہیں ائر پورٹ پر شفاف لفافے مہیا کیے گئے تاکہ وہ چند ضروری چیزیں ان میں ڈال کر اپنے ساتھ رکھیں۔ ان کا باقی دستی سامان بک کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دستی سامان لے جانے پر یہ نئی پابندیاں اندرون ملک کی پروازوں پر عائد نہیں ہوں گی۔ | اسی بارے میں پاکستانی امداد پر برطانیہ مشکور11 August, 2006 | آس پاس گرفتار افراد کے جاننے والے کیا کہتے ہیں11 August, 2006 | آس پاس پاکستان سے بھی گرفتاریاں: حکام10 August, 2006 | آس پاس ’طیاروں کی تباہی کا منصوبہ ناکام‘ 10 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||