BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 August, 2006, 18:46 GMT 23:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پاکستان میں گرفتاریاں اہم تھیں‘
پولیس ہائی وکم کے ایک گھر کی تلاشی لے رہی ہے
پولیس ہائی وکم کے ایک گھر کی تلاشی لے رہی ہے
پاکستان دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ برطانیہ میں طیاروں کو دورانِ پرواز دھماکے سے اڑانے کی سازش کو پاکستان کی سکیورٹی اداروں کی مدد سے بے نقاب کیا گیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان تسلیم اسلم نے کہا کہ پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے ملزمان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ترجمان کے مطابق امریکہ، برطانیہ اور پاکستان کے انٹیلیجنس اہلکاروں نے اس تفتیش میں ساتھ کام کیا۔

تاہم وزارت خارجہ کی ترجمان نے ان گرفتاریوں کے بارے میں کوئی اور تفصیل نہیں بتائی۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق پاکستان سکیورٹی حکام کے اہلکار نے بتایا کہ پاکستان افغان سرحد گرفتار ہونےوالے شخص نے اس منصوبے کی اہم معلومات سے پردہ اٹھایا ہے۔

صبح چھ بجے کے قریب برطانوی حکام نے بتایا تھا کہ برطانیہ سے امریکی جانے والی پروازوں کے ایک بڑے دہشت گرد منصوبے کو انہوں نے نا کام بنادیا ہے۔


برطانیہ میں گرفتاریاں
برطانیہ میں سکیورٹی کے حکام نے بتایا ہے کہ برطانیہ سے امریکہ جانے والی پروازوں کو تباہ کرنے کے منصوبے کے سلسلے میں گرفتار کیے جانے والے افراد برطانیہ میں پیدا ہونے والے مسلمان ہیں۔
 سکیورٹی کے حکام نے بتایا ہے کہ برطانیہ سے امریکہ جانے والی پروازوں کو تباہ کرنے کے منصوبے کے سلسلے میں گرفتار کیے جانے والے افراد برطانیہ میں پیدا ہونے والے مسلمان ہیں۔

پولیس نے 21 افراد کو لندن، ہائی وکم اور برمنگھم سے گرفتار کیا ہے۔ ان افراد کی ابھی شناخت نہیں کی گئی ہے۔

برطانوی پولیس نے لندن اور دوسرے علاقوں میں کئی گھروں اور کاروباری مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

برطانوی پولیس نے جمعرات کی صبح ایک بڑے دہشت گرد منصوبے کو ناکام بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کےبعد برطانوی ہوائی اڈوں پر سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا اور درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ان کا ایک خفیہ آپریشن کئی ماہ سے جاری تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد