BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 August, 2006, 05:55 GMT 10:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لشکر طیبہ کے سابق سربراہ نظر بند

حافظ محمد سعید
پنجاب حکومت نے مذہبی تنظیم جماعت الدعوۃ اور کالعدم لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کردیا ہے۔

گزشتہ ماہ ممبئی بم دھماکوں میں بھارت نے حافظ سعید کی ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ کو ان کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

دوسری طرف لاہور ضلعی حکومت نے حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوۃ کو بارہ اگست کو مینار پاکستان کے قریب گڈی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی دی گئی اجازت منسوخ کردی ہے۔

جماعت الدعوۃ کے ترجمان یحیٰ مجاہد کے مطابق بدھ کو نصف شب کے بعد ایک بجے جوہر ٹاؤن میں حافظ سعید کے گھر کے باہر پولیس کا دستہ تعینات کردیاگیا اور جیل کا عمل متعین کرکے ان کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے حافظ سعید نے نظر بندی کے احکامات وصول کیے جن میں انہیں نقص امن کے قانون سولہ ایم پی او کے تحت ایک ماہ کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔

چوبرجی میں حافظ سعید کی تنظیم کے مرکزی دفتر مرکز قادسیہ کے باہر بھی پولیس کا پہرہ لگادیا گیا ہے۔

ضلعی حکومت نے دو دن پہلے ایم کیو ایم کو تیرہ اگست کو مینار پاکستان پر اور بارہ اگست کو جماعت الدعوۃ کو مینار کے پاس گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دی تھی۔

ضلعی حکومت نے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کو چودہ اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کردیا ہے جس میں اتحاد برائے بحالی جمہوریت سمیت متحدہ حزب مخالف نے شرکت کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ایم ایم اے میں شامل جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اتحاد ہر صورت میں مقررہ دن مینار پاکستان پر جلسہ کرے گا۔

جنوری سنہ دو ہزار دو میں بھی حافظ سعید کو نطر بند کیا گیا تھا لیکن دس ماہ بعد رہا کردیا گیا تھا۔اسی سال پاکستان حکومت نے ان کی تنظیم لشکر طیبہ کو کالعدم قرار دے دیا تھا جبکہ امریکہ کے سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اس تنظیم کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔

اسی بارے میں
450 مذہبی رہنماؤں پر پابندی
21 February, 2004 | پاکستان
مذہبی گروہ پر کارروائی معطل
25 February, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد