BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 November, 2003, 23:26 GMT 04:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پاکستان کی پالیسی تبدیل ہو رہی ہے‘

حافظ سعید
کالعدم لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید نئی تنظیم نئی تنظیم جماعت الدعوۃ کے بھی قائد ہیں

مذہبی و عسکری تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے پاکستانی فوج اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ جہاد کی مخالفت کرنے والا بقول ان کے ذلت و رسوائی کی موت مرے گا۔

حافظ سعید کا کہنا تھا: ’ہم جہاد کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ افغانستان، کشمیر، فلسطین اور عراق میں جہاد جاری رہے گا۔ حکمران بھارت سے جتنی چاہے دوستیاں کر لیں بھارت کا بیڑہ غرق ہو کر رہے گا۔ عالمی منظر تبدیل ہورہاہے۔ اس کے ساتھ ملکوں کی پالیسیاں تبدیل ہو رہی ہیں۔ اب طالبان کو مذاکرات کی دعوت دی جا رہی ہے۔ افغانستان کے بارہ صوبوں سے امریکی فوجیں بھاگ گئی ہیں۔ پاکستان کی پالیسی بھی تبدیل ہو رہی ہے‘۔

بدھ کو لاہور میں ایک افطار پارٹی میں خطاب کرتے ہوۓ حافظ سعید نےکہا کہ بھارت میں پاکستان پر حملہ کرنے کی جرآت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج کی حکمت عملی گھٹنے ٹیکنا نہیں ہے اور حکمران جرآت کا مظاہرہ کریں۔

حافظ سعید کے مطابق مجاہدین پاکستان کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں جبکہ حکومت ان کو پکڑ پکڑ کے دشمنوں کے حوالے کر رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر مشرف امریکہ کے بڑے پیارے دوست ہیں۔ وہ پہلے امریکہ گئے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ ’اسامہ مر گیا ہے اور اس کے عوض وہ انعام مانگتے رہے۔ اب کچھ عرصہ قبل امریکہ گئے تو وہی صدر مشرف تھے جنہوں نے کہا کہ اسامہ زندہ ہے اور کبھی وہ افغانستان اور کبھی پاکستان میں ہوتا ہے۔ صدر مشرف نے یہ بھی کہا کہ وہ اس کو نہیں پکڑ سکتے اور یہ کہ وہ بطور فوجی اسامہ کو سلام کرتے ہیں۔

حافظ سعید نے کہا کہ یہ تمام اشارے ہیں کہ حالات بدل رہے ہیں ۔ دو سال قبل امریکہ ایک سیاسی و معاشی طاقت تھا جو اب تنزلی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب امریکہ اور ان کے اتحادی اوچھی حرکتوں پر اتر آۓ ہیں۔ سعودی عرب میں دھماکے اور تخریب کاری میں بھی بقول حافظ سعید کےامریکہ کا ہاتھ ہے۔

حافظ محمد سعید پہلے لشکر طیبہ کے سربراہ تھے لیکن حکومت پاکستان کی طرف سے اس تنظیم کو کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد انہوں نے ایک نئی تنظیم جماعت الدعوۃ تشکیل دی تھی۔

البتہ جماعت الدعوۃ کے رہنما اپنی جماعت کے لشکر طیبہ کا نیا روپ ہونے کا انکار کرتے ہیں۔

لشکر طیبہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عسکری جدوجہد میں مصروف ہے۔ جبکہ بھارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس بھارتی پارلیمنٹ پر ہونے والے حملے میں بھی لشکر طیبہ ملوث تھی ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد