BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 November, 2003, 17:03 GMT 22:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موقف تبدیل کرنا ہونگے: شیخ رشید
شیخ
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم کی بصیرت اور تجربے سے مسئلۂ کشمیر حل کیا جا سکتا ہے

پاکستانی وزیرِاطلاعات شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر بھارت کشمیر کو اٹوٹ انگ اور پاکستان شہ رگ قرار دیتا رہا تو بات آگے نہیں بڑھے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے تجربے اور بصیرت کی مدد سے کشمیر کے مسئلہ کو حل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ہر مثبت قدم کا مثبت جواب دے گا۔

دہلی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملک اپنے اپنے موقف میں نرمی کر کے اس مسئلہ کو حل کر سکتے ہیں اور اس سلسلے میں بھارتی وزیراعظم کی بصیرت کافی مددگار ہو سکتی ہے۔

خود ان کے الفاظ میں’میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ کشمیر ایک ایسا مسئلہ ہے کہ اگر بھارت کشمیر کو اٹوٹ انگ اور پاکستان شہ رگ قرار دیتا رہا تو بات آگے نہیں بڑھے گی۔‘

واجپئی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی دھرتی پر اس وقت ایک ایسا سیاستداں ہے جو معاملات کی سنجیدگی سے آشنا ہے اور تجربہ کار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنے مسائل ہیں وہ بھارت کے پیدا کردہ ہیں اور اس وقت جب ’ہم میں صبر وشکر آیا ہے تو آپ میں جلدبازی کا عنصر آ گیا ہے‘۔

جب ایک نامہ نگار نے ان سے یہ سوال کیا کہ کیا پاکستان ان افراد کو بھارت کے حوالے کر دے گا جو بھارت کو مطلوب ہیں تو انہوں نے کہا’ لسٹوں کی بات نہ کریں اگر یہ بات چلے گی تو بہت پرانی لسٹیں بھی ہیں، کراچی کی ایف آئی آریں بھی ہیں، جن میں آپ کی سیکنڈ اور تھرڈ لیڈر شپ کے نام بھی ہیں۔‘

شیخ
پاکستانی وزیرِ اطلاعات شیخ رشید جو ان دنوں ہندوستان کے دورے پر ہیں

شیخ رشید نے سارک وزراء اطلاعات کانفرنس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس سے سارک ملکوں میں رشتوں کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی اور یہ کانفرنس سارک سربراہ کانفرنس میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد